Warning: Undefined array key "url" in /home2/aujnews/public_html/wp-content/plugins/wpforms-lite/src/Forms/IconChoices.php on line 127

Warning: Undefined array key "path" in /home2/aujnews/public_html/wp-content/plugins/wpforms-lite/src/Forms/IconChoices.php on line 128

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/aujnews/public_html/wp-content/plugins/wpforms-lite/src/Forms/IconChoices.php:127) in /home2/aujnews/public_html/wp-includes/feed-rss2.php on line 8
Karachi Metropolitan Corporation – Auj News https://aujnews.com Sun, 07 Nov 2021 05:21:07 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.4 حکومت سندھ میگا پروجیکٹ میں شامل 17 سڑکوں کو اسی سال مکمل کرے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب https://aujnews.com/2021/11/07/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%d8%b1%d9%88%d8%ac%db%8c%da%a9%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d8%a7%d9%85%d9%84-17-%d8%b3%da%91%da%a9%d9%88/ https://aujnews.com/2021/11/07/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%d8%b1%d9%88%d8%ac%db%8c%da%a9%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d8%a7%d9%85%d9%84-17-%d8%b3%da%91%da%a9%d9%88/#respond Sun, 07 Nov 2021 05:21:07 +0000 https://aujnews.com/?p=7642

حکومت سندھ میگا پروجیکٹ میں شامل 17 سڑکوں کو اسی سال مکمل کرے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی:( اسٹاف رپورٹر- طلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ میگا پروجیکٹ میں شامل 17 سڑکوں کو اسی سال مکمل کرے گی، عوام کو تکالیف سے بچانے کے لئے سڑکوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے، یہ بات انہوں نے ضلع غربی اور کیماڑی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا دورہ کرنے کے موقع پر کہی،میڑو پولیٹن کمشنر سید افضل زیدی، چیف انجینئر خالد مسرور، اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ زیر تعمیر اسٹیٹ ایونیو اور ولیکا روڈ کے استرکاری کے کاموں کو جلد مکمل کرلیں گے، ولیکا روڈ 720 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے جبکہ ولیکا روڈ پر تعمیر ہونے کے بعد3-3 لین گاڑیوں کے لئے دستیاب ہوں گی، سڑک تعمیر کرنے سے پہلے متبادل راستہ بنایا ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ سڑک موٹر ایبل نہیں تھی لیکن اب سندھ حکومت اس سڑک کو تعمیر کر رہی ہے ، انھوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں واقع سڑکوں کی تعمیر سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، یہا ں کے صنعتکاروں اور مکینوں نے سڑکوں کی خستہ حالی سے متعلق شکایت کی تھی لہٰذا اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکینوں سمیت صنعتکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، سندھ حکومت نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس میں سائٹ میں 15 مختلف سڑکوں کی تعمیر شامل ہے اسی میگا منصوبے کے تحت آج ولیکا روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے جو بہت جلد مکمل ہو کر شہریوں کے لئے دستیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے کہ ترقیاتی کاموں کو ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کراچی میں دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

]]>
https://aujnews.com/2021/11/07/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%d9%85%db%8c%da%af%d8%a7-%d9%be%d8%b1%d9%88%d8%ac%db%8c%da%a9%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d8%a7%d9%85%d9%84-17-%d8%b3%da%91%da%a9%d9%88/feed/ 0
ریاست کے چاروں ستونوں کو آئین میں متعین کردہ سمت میں کام کرنا ہوگا،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب https://aujnews.com/2021/11/03/%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%da%a9%db%92-%da%86%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%d8%b3%d8%aa%d9%88%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%aa%d8%b9%db%8c%d9%86/ https://aujnews.com/2021/11/03/%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%da%a9%db%92-%da%86%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%d8%b3%d8%aa%d9%88%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%aa%d8%b9%db%8c%d9%86/#respond Wed, 03 Nov 2021 13:55:46 +0000 https://aujnews.com/?p=7590 ریاست کے چاروں ستونوں کو آئین میں متعین کردہ سمت میں کام کرنا ہوگا،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ریاست کے چاروں ستونوں کو آئین میں متعین کردہ سمت میں کام کرنا ہوگا، اب صرف توہین عدالت کی نہیں توہین پارلیمان کی بھی بات ہونا چاہیے، خوف کی فضا سے نکلنا ہوگا عدالتوں کا کام ہے کہ پارلیمان کے قوانین پر عملدرآمد کروائے۔ وہ منگل کو کراچی پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے میڈیا ریاست کا اہم اور چوتھا ستون ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں صحافیوں کے حقوق کی خاطر ہم نے قانون سازی بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا سے جُڑے افراد کے مسائل حل ہونے چاہییں اپوزیشن کی بھی زبان بندی جارہی ہے اس بل میں سیاستدانوں کو بھی شامل ہونا چاہئے پیپلزپارٹی نے مثبت تنقید کا ہمیشہ احترام کیا ہےصحافیوں کے آئینی و قانونی جدوجہد میں پیپلزپارٹی ہمیشہ ساتھ دے گی صحافیوں کے تحفظ کے قانون پر عملدرآمد کے لئے صرف مقدمہ درج کرنا کافی نہیں ریاست کی زمہ داری ہے ہر فرد کی حفاظت کرےملک اگر آئین و قانون پر چل رہا ہوتھا تو کسی خاص قانون کی ضرورت نہیں پڑتی انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات سالہاسال سے التواء کا شکار ہیں اگر ہر ادارہ اپنا کام ایمانداری سے کرے تو خاص قوانین کی ضرورت ہی نہیں تمام قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا کوئی حکومت کسی قانون پر عملدرآمد نہیں کراسکتی تب تک عوام اور عدالتیں ساتھ نہ دیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت اگر کمیشن فیصلہ کرے گا تو وہ عدالت چلا جائے گا ریاست کے چاروں ستونوں کو درست سمت پر کام کرنا ہوگامزدوروں کے پیسے ابتک وفاق کو منتقل نہیں ہوئے بحثیت قوم اب مسائل سے نکل کر حل کرنے کی طرف جانا ہوگاصرف توہین عدالت کی نہیں توہین پارلیمان کی بھی بات ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ خوف کی فضا سے نکلنا ہوگا عدالت کا کام ہے کہ وہ پارلیمان کے قوانین پر عملدرآمد کرے۔

]]>
https://aujnews.com/2021/11/03/%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%da%a9%db%92-%da%86%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%d8%b3%d8%aa%d9%88%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%a2%d8%a6%db%8c%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%aa%d8%b9%db%8c%d9%86/feed/ 0
کے ایم سی کی منظور کردہ قرارداد نمبر 43 کے تحت فیکٹریوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب https://aujnews.com/2021/09/05/%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%86%d8%b8%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%af%db%81-%d9%82%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%af-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-43-%da%a9%db%92/ https://aujnews.com/2021/09/05/%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%86%d8%b8%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%af%db%81-%d9%82%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%af-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-43-%da%a9%db%92/#respond Sun, 05 Sep 2021 09:17:36 +0000 https://aujnews.com/?p=7222

کے ایم سی کی منظور کردہ قرارداد نمبر 43 کے تحت فیکٹریوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی:(طلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی منظور کردہ قرارداد نمبر 43 کے تحت فیکٹریوں میں فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی، فیکٹریوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ٹاسک فورس پیر سے اپنا کام شروع کردیگی، پہلے مرحلے میں ٹاسک فورس صنعتی یونٹوں کا معائنہ شروع کرے گی، ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے فیکٹریوں میں فائر سیفٹی کے انتظام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی، فائر آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمشنر کراچی ٹاسک فورس پیر سے فعال ہو جائے گی اور فیکٹریوں میں فائر آلات کی تنصیب، ایمرجنسی گیٹ اور دیگر فائر سیفٹی سامان کا معائنہ کرے گی، انہو ں نے کہا کہ کارروائی کے بعد ٹارسک فورس جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے، ٹاسک فورس صنعتی یونٹوں کا معائنہ کریں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائی 30 دن کے بعد شروع کی جائے۔

]]>
https://aujnews.com/2021/09/05/%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%85%d9%86%d8%b8%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%af%db%81-%d9%82%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%af-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-43-%da%a9%db%92/feed/ 0
قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے قائم کی گئی کے ایم سی افسران اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل 8 رکنی سینٹرل کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد https://aujnews.com/2021/06/04/%d9%82%d8%a8%d8%b1%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%82%d8%a7%d8%a6/ https://aujnews.com/2021/06/04/%d9%82%d8%a8%d8%b1%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%82%d8%a7%d8%a6/#respond Fri, 04 Jun 2021 13:33:17 +0000 https://aujnews.com/?p=6884 قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے قائم کی گئی کے ایم سی افسران اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل 8 رکنی سینٹرل کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی ہدایت پر قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے قائم کی گئی کے ایم سی افسران اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل 8 رکنی سینٹرل کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے، سینٹرل کمیٹی کے پہلے اجلاس میں متعدد اقدامات کے فیصلے کئے گئے جن کے تحت کراچی کے قبرستانوں میں کام کرنے والے گورکنوں اور دیگر عملے کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے انہیں باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے، 18 سال سے کم عمر افراد قبرستان میں کسی بھی قسم کا کام انجام دینے کے اہل نہیں ہوں گے، نارتھ کراچی اور لنک روڈ نیشنل ہائی وے پر زیر تعمیر دو نئے ماڈل قبرستانوں میں فلاحی اداروں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور جے ڈی سی کے تعاون سے قبر کی تیاری اور تدفین بلامعاوضہ کی جائے گی اور کسی قسم کی کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی، ان دونوں قبرستانوں کا ریکارڈ بھی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، اجلاس میں کنوینئر کمیٹی سینئر ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز، الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کے کوآرڈینیٹر منظر عالم، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منور یونس، اے این آئی کے خالد نور اور دیگر فلاحی تنظیموں سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قبرستانوں میں قبروں کے نرخ اور تدفین کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں میں تدفین کے لئے سرکاری طور پر نرخ 9 ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں جس پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے گا اور اس مقصد کے تحت قبرستان میں بورڈ آویزاں کرکے عوام الناس کو مطلع کیا جائے گا، اس حوالے سے گورکن کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ شہریوں سے قبر کی تیاری اور تدفین کے لئے زائد فیس وصول کرنے سے اجتناب کرے، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سینٹرل کمیٹی نے کم عمر بچوں کے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو قبرستانوں میں کام کے لئے بھیجنے سے گریز کریں، اجلاس میں طے کیا گیا کہ قبرستانوں میں صفائی کا انتظام بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داری ہوگی جبکہ بیرونی حصے کی صفائی ستھرائی کا انتظام متعلقہ ضلعی میونسپل کارپوریشن کرے گی، مرحلہ وار تمام قبرستانوں میں صفائی کے کام کرائے جائیں گے تاکہ قبرستانوں میں آنے والوں کو سہولت ملے، اجلاس کے دوران کنوینئر کمیٹی علی حسن ساجد نے کہا کہ سینٹرل کمیٹی کے قیام کا مقصد قبرستانوں میں تدفین، انفراسٹرکچر کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، راہداریوں کی درستگی اور شجر کاری، کفن اور مردوں کے اعضاء چرانے کی روک تھام، تدفین کے سرٹیفکیٹ کا اجراء سمیت مختلف معاملات کی نگرانی کرنا ہے تاکہ یہ تمام عمل شفاف اور بہتر طریقے سے ہوسکے، سینٹرل کمیٹی قبرستانوں میں قبر کی فراہمی سے لے کر مردوں کی تدفین تک تمام معاملات کی نگرانی کرے گی اور اس دوران غمزدہ خاندانوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی،انہوں نے فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سے اس حوالے سے اپنی تجاویز دینے کے لئے کہا جس پر آئندہ اجلاس میں غور کرکے عملدرآمد کا فیصلہ کیا جائے گا اور مزید اقدامات کے ذریعے قبرستانوں کی صورتحال میں بہتری لائی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے سینٹرل کمیٹی کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے نتیجے میں قبرستانوں میں اپنے عزیز و اقارب کی تدفین کے لئے پریشان حال لوگوں کو خاطر خواہ سہولت ملے گی، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں اس وقت وصول کی جا رہی فیس 2019ء کے ذیلی قواعد کے مطابق ہے جبکہ مختلف قبرستانوں میں الگ نرخ وصول کئے جا رہے ہیں لہٰذا اس پر غور کیا جانا چاہئے، کنوینئر کمیٹی نے اس پر کہا کہ مزید غور و فکر کرکے اس حوالے سے صورتحال میں بہتری لائی جاسکتی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ سینٹرل کمیٹی اپنے مینڈیٹ کے مطابق تمام ذمہ داریوں کو پورا کرے اور شہریوں کے بہتر مفاد میں اقدامات کرے۔

]]>
https://aujnews.com/2021/06/04/%d9%82%d8%a8%d8%b1%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d8%ad%d8%a7%d9%84%d8%aa-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1-%d8%a8%d9%86%d8%a7%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%82%d8%a7%d8%a6/feed/ 0
یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا آرم ریسلنگ گرلز چیمپئن شپ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی، لیق احمد نے ربن کاٹ کر کیا https://aujnews.com/2021/03/21/%db%8c%d9%88%d9%85-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d8%b3%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9%d8%b3-%da%af%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%a2%d8%b1%d9%85-%d8%b1/ https://aujnews.com/2021/03/21/%db%8c%d9%88%d9%85-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d8%b3%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9%d8%b3-%da%af%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%a2%d8%b1%d9%85-%d8%b1/#respond Sun, 21 Mar 2021 15:38:15 +0000 https://aujnews.com/?p=6599 یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا آرم ریسلنگ گرلز چیمپئن شپ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی، لیق احمد نے ربن کاٹ کر کیا
یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا آرم ریسلنگ گرلز چیمپئن شپ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی، لیق احمد اور ڈاکٹر منصور قاضی نے ربن کاٹ کر کیا- صدر انتصار حیدر
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا کا انعقاد 19 مارچ سے 22 مارچ تک ہو رہا ہے۔ اسپورٹس گالا میں 13 آوٹ ڈور گیمز کو شامل کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کے ایم سی اسپورٹس گالا آرم ریسلنگ گرلز ایونٹمیں چیمپئن شپ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی، لیق احمد اور ڈاکٹر منصور قاضی نے ربن کاٹ کر کیا اور ان کے ساتھ مس ناہید عابدہ ڈپٹی ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلکس اسپورٹس اینڈ کلچرل، کے ایم سی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل، کے ایم سی ندیم خان، سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل، کے ایم سی جمیل احمد، سید خورشید احمد شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس، کے-ایم-سی، کنور ایوب، غلام یاسین، رمیز صدیقی، سعید عالم، احمد علی راجپوت، انتصار حیدر، کاشف احمد فاروقی اور راشد احمد، ریحان اکرم، احمد دین، ماہیی معین، بابرہ اسماعیل، شاہدہ بلوچ، شاداب، شہلا افتخار بھی موجود – محکمہ کھیل، ثقافت و تفریحات بلدیہ عظمٰی کراچی، اور آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کے ایم سی اسپورٹس گالا گرلز آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد KMC وومن اسپورٹس کمپلیکس, گلشن اقبال میں ہوگی۔ اس موقع پر سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی 85 گرلز نے دس( 10) ویٹ کیٹگری کے مقابلے هو یے۔

]]>
https://aujnews.com/2021/03/21/%db%8c%d9%88%d9%85-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d8%b3%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9%d8%b3-%da%af%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d8%a2%d8%b1%d9%85-%d8%b1/feed/ 0
بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سند ھ پولیس کے مابین ایمرجنسی سروسز کی مفاہمتی یادداشت، کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں https://aujnews.com/2021/03/12/%d8%a8%d9%84%d8%af%db%8c%db%81-%d8%b9%d8%b8%d9%85%db%8c%d9%b0-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b3%d9%86%d8%af-%da%be-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%a8/ https://aujnews.com/2021/03/12/%d8%a8%d9%84%d8%af%db%8c%db%81-%d8%b9%d8%b8%d9%85%db%8c%d9%b0-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b3%d9%86%d8%af-%da%be-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%a8/#respond Fri, 12 Mar 2021 15:57:56 +0000 https://aujnews.com/?p=6549 بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سند ھ پولیس کے مابین ایمرجنسی سروسز کی مفاہمتی یادداشت، کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں
کراچی:(طلعت محمود استاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سند ھ پولیس کے مابین ایمرجنسی سروسز کی مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق باہمی تعاون سے شہر میں ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کا شعبہ منظم اور مستحکم ہوگا جس سے شہریو ں کو تحفظ کا احساس ہوگا۔ کسی بھی جگہ پیش آنے والے بڑے واقعے یا حادثے کی صورت میں فائربریگیڈ، ایمبولینس اور پولیس صرف پانچ منٹ کے اندر پہنچ کر شہریوں کے جان ومال کوبچانے کے لئے کام شروع کردیں گے۔یہ بات فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن سندھ پولیس کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب کے موقع پر بتائی گئی، تقریب سے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن سندھ پولیس مقصود احمد نے خطاب کیا اورکے ایم سی اور SES ڈویژن سندھ پولیس کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU)کے مقاصد اور تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمد نے بلدیہ کراچی اور پولیس کے درمیان اشتراک عمل نیا آئیڈیا قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ میں کنفیوژ ن دور ہوگی اور تمام شہری ادارے مل کر ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں کو مدد فراہم کرسکیں گے، اس سے کراچی اور پورے ملک میں بہترین ریسکیو سروس کی روایت قائم ہوگی اور شہر کا امیج بہتر ہوگا، انہوں نے کہاکہ اس کیلئے سندھ پولیس کے 15 ایمرجنسی سسٹم کی جدید رسپانس ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، دنیا کے دیگر ممالک میں پولیس ہی تنہا نہیں ہوتی بلکہ بلدیاتی کارکنان بھی شہری امور میں برابر حصہ لیتے ہیں، سٹی وارڈنز کو پولیس کی تربیت سے فائدہ ہوگا، کراچی کے ہر ڈسٹرکٹس میں ایک مشترکہ ریسکیو سینٹر قائم ہوگا جہاں فائر، میڈیکل اورپولیس سروس ایک کال پر دستیاب ہوگی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہاکہ کراچی میں کام کرنے والے متعدد اداروں کے درمیان باہمی ربط ضروری ہوگیا ہے، ایسا میکنزم بنایا جارہا ہے کہ شہری ایک کال پر تمام متعلقہ اداروں کی خدمات بیک وقت حاصل کرسکیں، یہ معاہدہ بھی اسی سمت میں ایک قدم ہے، انہوں نے کہاکہ ہم اس کے لئے سندھ پولیس کے شکرگزار ہیں، سٹی وارڈنز کی شکل میں ہمارے پاس 1300 اہلکاروں پر مشتمل ایک بڑی افرادی قوت موجود ہے جسے ریسکیواور ایمرجنسی کی جدید تربیت دی جارہی ہے اور ابتک 250 وارڈنز کو تربیت دی جاچکی ہے، اب انہی وارڈنز کی مزید تربیت کے لئے سند ھ پولیس کے متعلقہ شعبے سے تعاون حاصل کیا ہے جس کے مستقبل میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے، وارڈنز کے ساتھ ساتھ میونسپل سروسز سے وابستہ دیگر اہلکاروں اور افسرا ن کو بھی تربیت دی جائے گی، انہوں نے کہاکہ شہر میں مکمل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ فائر اینڈ ریسکیو سسٹم کے ساتھ جڑا ہوا ہے جسے پولیس کے اشتراک سے مضبوط اور متحرک بنانا ہے، اس موقع پر SSP پولیس ذیشان صدیقی، ارم اعوان، اصغر عثمان، قیوم قذافی، مظفر اقبال اور عبداللہ میمن بھی موجود تھے جبکہ کے ایم سی کی نمائندگی ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجہ رستم اور دیگر کے ایم سی افسران نے کی، بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن عبداللہ میمن اور ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجہ رستم نے اپنے ادارے کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت پروجیکٹ میں ٹریننگ اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،ٹیکنیکل سپورٹ اور ایمرجنسی یا قدرتی حادثات کے موقع پر باہمی تعاون شامل ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر سیفٹی آفیسر، سٹی وارڈنز، ڈرائیورز، اربن ریسکیو ٹیم کے ارکان کو ذہنی و جسمانی طور پر ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کیا جائے گا، معاہدے کے تحت سندھ پولیس ٹریننگ اورینٹیشن، مختلف سرگرمیوں اور عملدرآمد پلان سمیت تجزیاتی رپورٹ تیار کرے گی جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی تربیت کے لئے جگہیں، آمدورفت کی سہولت اور ٹریننگ کے لئے درکار مواد فراہم کرے گی۔

]]>
https://aujnews.com/2021/03/12/%d8%a8%d9%84%d8%af%db%8c%db%81-%d8%b9%d8%b8%d9%85%db%8c%d9%b0-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b3%d9%86%d8%af-%da%be-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%da%a9%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%a8/feed/ 0
تاجر اورصنعتکار اس ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد https://aujnews.com/2021/03/06/%d8%aa%d8%a7%d8%ac%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b5%d9%86%d8%b9%d8%aa%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d8%b3-%d9%85%d9%84%da%a9-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b1%da%a9%d8%b2/ https://aujnews.com/2021/03/06/%d8%aa%d8%a7%d8%ac%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b5%d9%86%d8%b9%d8%aa%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d8%b3-%d9%85%d9%84%da%a9-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b1%da%a9%d8%b2/#respond Sat, 06 Mar 2021 15:40:29 +0000 https://aujnews.com/?p=6513 تاجر اورصنعتکار اس ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ تاجر اورصنعتکار اس ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، لاکھوں افراد ان کے قائم کردہ اداروں میں روزگار حاصل کرتے ہیں جبکہ پاکستان کی معیاری مصنوعات کے باعث دنیا بھر میں ملک کا نام نہ صرف روشن ہوتا ہے بلکہ پاکستان کو بہتر انداز میں متعارف کرانے کا مواقع بھی میسر آتے ہیں ایس ایم منیر نے صنعت و تجارت سے وابستہ لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ملک کے لئیے بھی نمایاں خدمات انجام دیں ، یہ بات انہوں نے ایس ایم منیر روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، جسے گزشتہ دنوں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ان کے نام سے منسوب کیا تھا، اس موقع پر معروف رہنماء ایس ایم منیر، کاٹی کے صدر سلیم الزماں، کاٹی کے سابق چیئرمین زبیر چھایا، فرحان الرحمن، ایس ایم یحییٰ ، عمر ریحان، کاٹی کی نائب صدر نگہت اعوان، کموڈور اکبر نقی، ڈائریکٹرجنرل ورکس کے ایم سی شبیہ الحسن اور دیگر افسران صنعت و تجارت سے وابستہ معروف شخصیات بھی موجود تھیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری تاجروں اور صنعت کاروں کا ایک بڑا ادارہ ہے اور کراچی میں واقع پانچ انڈسٹریل زون میں سے کورنگی انڈسٹریل زون نمایاں مقام کا حامل ہے، یہاں تیار کردہ مصنوعات پوری دنیا میں بھیجی جاتی ہیں اور ملک کو بڑے پیمانے پر زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کاروبار کے ساتھ ساتھ جو لوگ فلاحی و سماجی کاموں میں حصہ لیتے ہیں لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں وہ عظیم لوگ ہوتے ہیں، ایس ایم منیر بھی انہیں شخصیات میں سے ہیں جن کی تاجر برادری میں بڑی عزت ہے اور انہوں نے پاکستان کے لئے بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں، اسی لئے آج تین ہزار روڈ کورنگی کو ایس ایم منیر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ جب سول سوسائٹی متحرک ہوتی ہے تو وہاں معاشرہ ترقی کرتا ہے، معاشرے کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے افراد کو جو خدمت خلق کرتے ہیں ان کی زندگی میں ہی ان کی ستائش کرے ایس ایم منیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میرے نام سے سڑک منسوب کی گئی ہے میں کراچی سے محبت کرتا ہوں کیونکہ اس شہر نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اس ملک میں غربت بہت ہے اس لئے مخیر حضرات آگے بڑھیں اور لوگوں کی مدد کریں، انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو زکواۃ دینا یقینی بنائیں اس سے آپ کے مال و دولت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں لاہور منتقل ہوگیا ہوں لیکن کراچی سے اتنی ہی محبت کرتا ہوں جتنا 1947 سے کرتا آیا ہوں، انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کی تعریف کی اور کہا کہ یہ شہر کے لئے بہتر کام انجام دے رہے ہیں، کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ کاٹی بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہاتھ بٹائے گی اور ایس ایم منیر روڈ کو گود لے کر یہاں شجر کاری کریں گے، سابق صدر زبیر چھایا نے کہا کہ مسائل بہت سے ہیں لیکن ان مسئلوں کے حل کے لئے کاٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی یہ ادارہ 1970 سے خدمات انجام دے رہا ہے اور تاجروں صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے کاٹی اسی طرح منظم طریقے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، تقریب سے عمر ریحان نگہت اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

]]>
https://aujnews.com/2021/03/06/%d8%aa%d8%a7%d8%ac%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b5%d9%86%d8%b9%d8%aa%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%a7%d8%b3-%d9%85%d9%84%da%a9-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%b1%da%a9%d8%b2/feed/ 0
ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد https://aujnews.com/2021/03/05/%d8%b1%db%8c%da%88-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%d9%85%d9%86%d8%b5%d9%88%d8%a8%db%81-%d9%85%da%a9%d9%85%d9%84-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba/ https://aujnews.com/2021/03/05/%d8%b1%db%8c%da%88-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%d9%85%d9%86%d8%b5%d9%88%d8%a8%db%81-%d9%85%da%a9%d9%85%d9%84-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba/#respond Fri, 05 Mar 2021 16:38:44 +0000 https://aujnews.com/?p=6506 ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی، اس منصوبے پر کام کا آغاز جلد ہی ہوگااور دو سال کی مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ریڈ لائن منصوبے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ریڈ لائن منصوبے کے سی ای او واصف اجلال، مرتضیٰ بخاری، احمد قدوائی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسن زیدی، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن منصور قاضی، ڈائریکٹر لینڈ طارق صدیقی اور دیگر افسران نے شرکت کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ گرین، یلیو اور ریڈ لائن منصوبے مکمل ہونے کے بعد کراچی میں تیز رفتار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ان لائنز کے ذریعے شہری سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے تحت بس سروس ملیر ہالٹ سے نمائش تک چلے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ سینٹرل میڈیم میں ریڈ لائن کی کھدائی کے وقت جو درخت ہٹائے جائیں گے ان کی جگہ نئے درخت لگائے جائیں اور ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل ٹریفک پلان اور عارضی سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رہے، انہوں نے کہا کہ یہاں سے جو تجاوزات ختم کی جائیں گی اگر کوئی قانونی جائیداد ریڈ لائن کے راستے میں آئے گی تو ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت اس کا معاوضہ دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لئے 25 ہزار نئے درخت لگائے جائیں گے اور مکمل ڈرینج سسٹم تبدیل کیا جائے گا، اس موقع پر ریڈ لائن کے سی ای او واصف اجلال نے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو آگاہ کیا اور کے ایم سی کے تعاون کی درخواست کی، ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کو جو بھی سہولیات درکار ہوں گی وہ انہیں فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مفاد کا منصوبہ ہے اور اس کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے مقررہ مدت میں مکمل ہوسکے۔

]]>
https://aujnews.com/2021/03/05/%d8%b1%db%8c%da%88-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d9%86-%d9%85%d9%86%d8%b5%d9%88%d8%a8%db%81-%d9%85%da%a9%d9%85%d9%84-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c%d9%88%da%ba/feed/ 0
شہر میں میاواکی فاریسٹ وقت کی ضرورت ہےجس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ زائد مقدار میں آکسیجن فراہم ہوسکے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد https://aujnews.com/2021/02/27/%d8%b4%db%81%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%88%d8%a7%da%a9%db%8c-%d9%81%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%88%d9%82%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%b6%d8%b1%d9%88%d8%b1%d8%aa-%db%81%db%92%d8%ac/ https://aujnews.com/2021/02/27/%d8%b4%db%81%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%88%d8%a7%da%a9%db%8c-%d9%81%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%88%d9%82%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%b6%d8%b1%d9%88%d8%b1%d8%aa-%db%81%db%92%d8%ac/#respond Sat, 27 Feb 2021 16:27:09 +0000 https://aujnews.com/?p=6438 شہر میں میاواکی فاریسٹ وقت کی ضرورت ہےجس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ زائد مقدار میں آکسیجن فراہم ہوسکے گی،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہر میں میاواکی فاریسٹ وقت کی ضرورت ہےجس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ زائد مقدار میں آکسیجن فراہم ہوسکے گی اور شہر کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ ہو گا، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد شہر ہے لہٰذا اس شہر کو شجر کاری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، کراچی میں قدرتی سبزہ کا اگنا بہت مشکل کام ہے، اس وقت جو بھی سبزہ شہر میں نظر آرہا ہے اسے بڑی محنت، لگن اور توجہ سے ہرا بھرا رکھا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی پارکس طحہٰ سلیم، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر سروش حشمت لودھی، رجسٹر اراین ڈی یونیورسٹی، ڈائریکٹر باغات جنید خان، اور دیگر افسران بھی اس اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں 300 میاواکی فاریسٹ لگائے گی جس سے شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، تمام سرکاری اداروں کو باہم مل کر شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کو سرسبز کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کم جگہ پر زیادہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی واقع ہوگی، درخت لگانا اتنا اہم نہیں ہے جتنا ضروری اس کی نگہداشت اور پرورش کرنا ہے، چھوٹے بچے کی طرح پودے کی دیکھ بھال کی جاتی ہے تب کہیں وہ تنآور درخت بنتا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم سب اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور اپنے گھروں، دفاتر اور درسگاہوں کے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور وہاں سبزہ اگائیں کیونکہ یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہمار ا یہ فرض ہے کہ ہم اس کی نگہبانی کریں اور اس کو سنوارنے اور نکھارنے کی کوشش بھی کرتے رہیں، انہوں نے کہا کہ جو درخت اور پودے پہلے سے لگے ہوئے ہیں انہیں بلا وجہ نہیں کاٹا جائے اگر انہیں کانٹنے کی بہت ضرورت ہے تو اس کو نکال کر دوسری جگہ منتقل کیاجائے، اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی ہر طرح سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء کراچی کی بہتری کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہیں، آج کی مفاہمتی یادداشت کراچی کو سرسبز کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔بعد اذاں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے

]]>
https://aujnews.com/2021/02/27/%d8%b4%db%81%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%88%d8%a7%da%a9%db%8c-%d9%81%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%88%d9%82%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%b6%d8%b1%d9%88%d8%b1%d8%aa-%db%81%db%92%d8%ac/feed/ 0
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں اور فیول استعمال کرنے والی مشینری کی مکمل فہرست مرتب کی جائے https://aujnews.com/2021/02/23/%d8%a7%db%8c%da%88%d9%85%d9%86%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%84%d8%a6%db%8c%d9%82-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af-%d9%86%db%92-%db%81%d8%af%d8%a7%db%8c%d8%aa-%da%a9/ https://aujnews.com/2021/02/23/%d8%a7%db%8c%da%88%d9%85%d9%86%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%84%d8%a6%db%8c%d9%82-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af-%d9%86%db%92-%db%81%d8%af%d8%a7%db%8c%d8%aa-%da%a9/#respond Tue, 23 Feb 2021 17:26:08 +0000 https://aujnews.com/?p=6426 ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں اور فیول استعمال کرنے والی مشینری کی مکمل فہرست مرتب کی جائے
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں اور فیول استعمال کرنے والی مشینری کی مکمل فہرست مرتب کی جائے اور تصدیقی عمل کے دوران جو گاڑیاں پیش نہ ہوں یا جو جنریٹرز زیر استعمال نہیں ان کے فیول کی فراہمی بند کردی جائے، گاڑیاں غائب ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کراکر انہیں بازیاب کرایا جائے گا، یہ بات انہوں نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں گاڑیوں کی فزیکل ویری فکیشن کے لئے قائم کئے گئے کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی، اس موقع پر وہیکل ویری فکیشن کمیٹی کے چیئرمین انیس قائم خانی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، ڈائریکٹر وہیکل محمود بیگ، ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجا رستم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں کی ویری فکیشن کے لئے مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکموں کی گاڑیوں کی ویری فکیشن کر رہی ہے اور یہ عمل 30 مارچ تک جاری رہے جس کے دوران افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کے علاوہ کے ایم سی کی سروس وہیکلز کی موجودگی کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اس موقع پر خود اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی بھی ویری فکیشن کے لئے پیش کی، انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری گاڑیوں اور ان کے فیول کے معاملے میں کسی بھی بے قاعدگی یا غلط استعمال کو روکنا اور سرکاری فیول کی فراہمی کو درست بنانا ہے، انہوں نے قبل ازیں 2017ء میں ہونے والی گاڑیوں کی ویری فکیشن کے نتیجے میں تیار ہونے والے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ گاڑیوں اور جنریٹرز کے متعلق مکمل تفصیلات کو بمعہ تصویر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ تازہ ترین صورتحال واضح ہوسکے، انہوں نے کہا کہ تصدیقی عمل کے دوران جو گاڑیاں پیش نہیں ہوئیں اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی اور ان گاڑیوں کو واپس لایا جائے گا کیونکہ کے ایم سی کی گاڑیاں ادارے کی ملکیت ہیں اور انہیں کہیں اور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے دفاتر اور طبی اداروں میں موجود جن جنریٹرز کو استعمال نہیں کیا جا رہا انہیں بھی مزید فیول فراہم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ غیرضروری اخراجات کو کم کرنا ہے اور اس کے لئے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی کہ وہیکل ڈپارٹمنٹ مستقل بنیادوں پر گاڑیوں اور فیول پر چلنے والی مشینری کے استعمال پر نظر رکھے اور ایسی حکمت عملی بنائی جائے جس سے سرکاری گاڑیوں کی مینٹی ننس اور فیول کی فراہمی قواعد و ضوابط کے تحت لائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی ویری فکیشن کے دوران محکموں اسٹور کے ایم سی کے تمام محکموں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھتے ہوئے جانچ پڑتال کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

]]>
https://aujnews.com/2021/02/23/%d8%a7%db%8c%da%88%d9%85%d9%86%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c-%d9%84%d8%a6%db%8c%d9%82-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af-%d9%86%db%92-%db%81%d8%af%d8%a7%db%8c%d8%aa-%da%a9/feed/ 0