ضلع وسطی میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد
ڈسٹرکٹ سینٹرل انتظامیہ کاتجاوزات مافیا کے خلاف تابڑ توڑ ایکشن جاری
ناجائزتجاوزات کے پشت پناہ قبضہ مافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت
ضلع وسطی میں تجاوزات ختم کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنرو ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم کی خصوصی ہدایت
سپریم کورٹ کے احکامات پر ضلع وسطی لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آباد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن
آپریش کے دوران مزاحمت کا سامنا قابضین کی جانب سے فائرنگ جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ
ڈپٹی کمشنروایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہ سلیم کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرنارتھ ناظم آباد طاہر علی چیمہ ان ایکشن
اسسٹنٹ کمشنرطاہر علی چیمہ کی سربراہی میں لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آباد پر بھرپور کارروائی
آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ طاہر علی چیمہ
آپریشن میں KDA،,DMC KMC اینٹی انکروچمنٹ اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
سپریم کورٹ احکامات اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی ہدایات کے تحت تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، طاہر چیمہ
تجاوزات کے خاتمے میں کسی قسم کا دباو یا رکاوٹ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنرطاہر علی چیمہ۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد طاہر علی چیمہ کی نگرانی میں لنڈہی کورتل چورنگی نارتھ ناظم آباد پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے آپریشن میں KDA,KMC اورDMC سینٹرل انکروچمنٹ کا عملہ شامل ہے جبکہ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری تعداد بھی موجود ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سرکاری عملے کو قبضہ مافیہ اور تجاوزات قائم کرنے والوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے اس مسئلے سے نمٹ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں ہیوی مشینریز کا استعمال کرتے ہوئے قائم تجاوزات کو جن میں 35 سے زائدپُختہ دُ کانوں کو مسمارکیا جارہا ہے۔ مزکورہ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد طاہر چیمہ کر رہے تھے۔ اس موقعطاہر علی چیمہ نے کہا کہ ضلع وسطی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی عمل کیا جارہا ہے اور کسی بھی جگہ پر خصوصی طور پر برساتی نالوں اورفٹ پاتھوں پر تجاوزات کو تعمیر ہونے سے قبل ہی ختم کردیا جائیگا جبکہ تجاوزات کی تعمیر میں ملوّث افراد اور اُن کے پشت پناہ قبضہ مافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیئے گااس موقع پر ڈائریکٹر ا ینٹی انکروچمنٹ کے ڈی اے جمیل بلوچ،ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی۔سینٹرل کامران خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بلدیہ وسطی ساجد شیخ بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب شہر میں کئی مقامات پر عمارتوں کے گرنے کی اطلاع بھی تجاوزات قائم کرنے والوں اور شہری انتظامیہ کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی تمام تجاوزات کو ختم کردیا جائے کہ جو عوام کی زندگی کے لئے خطرہ اور عوامی فلاہ و بہبود کے کاموں خصوصاً بارش کے پانی کی نکاسی اور کوڑے کرکٹ کی صفائی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔
ضلع وسطی میں کھلی کچہریوں کے مثبت نتائج ظاہر ہونے لگے۔
عوام سے حاصل شدہ شکایات پر ڈاکٹر دھاریجو فوری ہدایت جاری کر رہے ہیں
پبلک پرائیویٹ اشتراک سے جلد ہی بلدیاتی مسائل کا قلعہ قمع ہوجائے گا۔
کراچی:(استاف رپورٹرطلعت محمود) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایت پر ضلع وسطی میں روزآنہ کی بنیاد پر کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہے اسی سلسلے میں آج بروز پیر لیاقت آباد زون ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر 45,46 کے مکینوں کے بلدیاتی مسائل کو براہِ راست سننے کے لئے ناظم آباد یوسی نمبر 46 کے دفتر میں جبکہ گلبرگ زون میں یونین کمیٹی نمبر26 او 27 میں بھی کھلی کچہری کاا نعقاد کیا گیا۔مذکورہ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل کو براہِ راست سننے کے لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی امتیاز ابڑو،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین،اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد صائمہ فاطمہ،اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ حسان طارق،بلدیہ وسطی،کے الیکٹرک،سوئی سدرن گیس،انکروچمنٹ،واٹر ائینڈ سیورئج بورڈ کے افسران موجود تھے اس موقع پر،مکینوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا،کھلی کچہری میں سب سے زیادہ شکایات سیوریج سسٹم کی خرابی،پینے کے پانی کی لائنوں کی لیکج، بروقت کچر نہ اٹھنا،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور پارک و پلے گراونڈ کی زبوحالی کے متعلق کی گئی۔بعد ازاں کھلی کچہری عوام کی نشاندہی کردہ جگہوں کا دورہ کیا گیا اور فوری توجہ طلب کاموں کے حوالے احکامات بھی دئیے گئے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی ہدایت پر ضلع وسطی میں جاری کھلی کچہریوں کے انعقاد کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں عوام کی جانب سے کھلی کچہریوں میں سنی جانے والی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو احکامات جاری کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ضلع وسطی کے مختلف زونز کے مسائل حل ہونے شروع ہوگئے ہیں کیونکہ ضلع وسطی آبادی کے لحاظ سے کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے اسی لئے اسکے مسائل بھی زیادہ گمبھیر ہیں جسے حل کرنے کے لئے مالی وسائل،مشینری اور افرادی قوت کا استعمال کے ساتھ ساتھعوام کا تعاون بھی نہایت ضروری ہے۔اس سلسلے میں عوام سے مسلسل رابطہ رکھنا بلدیاتی اداروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسی لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجونے اپنا موجودہ منصب سنبھالتے ہی ضلع وسطی میں موجود مختلف برادریوں اور کمیونٹیز سے رابطے کرنے کو اولین ترجیح دی جس کی بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ضلع وسطی کی مختلف یونین کمیٹیز میں کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں۔ان کھلی کچہریوں میں عوام کو براہِ راست سرکاری افسران سے گفتگو کرنے اور اپنے مسائل کو بیان کرنے کا موقع مل رہا ہے جبکہ ڈ پٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین اور انکے نمائندے عوام سے حقیقی معلومات حاصل کرکے انکے مسائل کو صحیح طور پر حل کرنے کے لئے کوششیں کرتے ہیں۔موجودہ صورتحال میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو اور انکی ٹیم بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر شہری ماحول مہیا کرنے کی جانب گامزن ہیں جس کے بہتر نتائج برآمد ہونے کی قوی امید ہے۔
ضلع وسطی بلاک این میں سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹ کاکام دوماہ سے التوا کا شکار
ستمبر میں شروع کی جانے والی اسکیم دوماہ میں مکمل ہونا تھی، ابھی تک سیوریج لائن کاکام ہی مکمل نہیں ہوسکا
ملحقہ گلیوں کی سیوریج لائنوں، سڑکوں کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کا نظام بھی درست کیاجائے، علاقہ مکینوں کا صوبائی وزیربلدیات سے مطالبہ
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع وسطی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں ستمبر میں شروع کیاجانے والے نکاسی آب، سڑکوں اور فٹ پاتھ کی تعمیر، کرب اسٹون، آئی کیٹ اور اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کا کام گذشتہ دوماہ سے التوا کا شکار ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا اور مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے علاقہ میں متعدد اسکیمیں جو رواں سال اگست اور ستمبر میں شروع کی گئی تھیں۔ ٹھیکیداروں اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور تاخیری حربوں کے باعث التوا کا شکار ہورہی ہیں۔ بلاک این 2K اسٹاپ سے کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج جانے والی روڈ کو ستمبر2020 میں نئی سیوریج لائن ڈالنے کے لیئے کھودا گیا تھا، جہاں نکاسی آب کے ساتھ ساتھ دوطرفہ سڑک اور فٹ پاتھ کی تعمیر اور کرب اسٹون، کیٹ آئی اور اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب ہوناتھی۔ تاہم کھدائی کے بعد نصف سے زائد پائپ لائن بچھانے کے بعد ٹھیکیدار نے کام روک دیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل اور گردمٹی اور دھول سے قرب و جوار کے مکینوں کو سخت پریشانی اور کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ اسکیم کو دوماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک صرف سیوریج لائن کا کام ہی مکمل نہیں ہوپایا ہے جس کی وجہ مزیدفنڈز کا ریلیز نہ ہونا بتایا جارہا ہے۔ آئے دن کے حادثات سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں جبکہ دوسری جانب گذشتہ دنوں ملبہ گرنے سے ایک 70سالہ شخص بھی جاں بحق ہوچکا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی، ایڈمنسٹریٹرکراچی، کمشنر کراچی اور صوبائی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ بلاک این، نارتھ ناظم آباد کی اسکیموں کو جلداز جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ گلیوں کی سیوریج لائنوں کو تبدیل، سڑکوں کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کا نظام بھی درست کیاجائے اور علاقہ مکینوں کو کرب اور اذیت سے نجات دلائی جائے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بے روز گار ہونے والے طبقے کوغذائی اجناس اور راشن کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں نا کام ہوچکی ہے اس صورتحال میں ہم اپنی عوام کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔حق پرست منتخب نمائندے حامد اسما عیل فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی تنظیموں کے تعا ون سے بے روز گار اور ضرورت مند افراد کوغذائی اجناس کی فراہمی کے کام کو ممکن بنا رہے ہیں۔ان خیلا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آ با د زون میں حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کے تعاون سے بے رو ز گار اور ضرورت مند افراد میں راشن تقسیم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی مستفیض فاروقی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے۔ چیئر مین ریحان ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عملی اقدام کے بجائے صرف اعلانات پر ہی انحصار کر رہی ہے۔ واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع وسطی کی مختلف یو سیزمیں ضرورت مند افراد کے لئے راشن پہنچایا گیا اور نارتھ کراچی میں رہنے والے عیسائی اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند افراد کے لئے بھی راشن پہنچایا گیا۔ دوسری جانب چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی میں ریسکیو عملے کی جانب سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے
کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کو ممکن بنانے کے لئے لگائے جانے والے نشانات کے کام کا بھی معانہ کیا۔
طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔ریحان ہاشمی
کورونا وائرس کی وباء سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔محمد فہیم خان.
کراچی( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،میونسپل کمشنر محمد فہیم خان کی ہدایت پرضلع وسطی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری۔اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کے ریسکیو عملے نے ضلع وسطی میں ناظم آباد خلافت چوک،پاپوش نگر،بورڈ آفس اسٹاپ،ناگن چورنگی،یوپی موڑ،اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں اورپبلک مقامات پر جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کیا۔محکمہ پارک اور ریسکیو کا عملہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر واٹر باؤزر (پانی کے ٹینکر)کے زریعے کلورین ملے پانی کا اسپرے کررہا ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔میونسپل کمشنر محمد فہیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،اور اس وباء کو شکست دینے کے لئے ہر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔بلدیہ وسطی کی جانب سے روز اول سے ضلع وسطی کے مکینوں کو اس وائرس سے بچانے اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے روز انہ کی بنیاد پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے۔
]]>