سمر ہاکی کیمپ، الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے زیرے اھتمام سمر ہاکی کیمپ کا أغاز۔

0
1090
الصغیر سمر ہاکی کیمپ کے اغاز کے موقع پر مہمان خصوصی عامر ظفر ، صغیر حسین ، مسرور جاوید ، مبشر مختار ، حاجی یونس صدیقی، عظمت پاشا ، عابد خلیل اور سردار جیلانی کا کھلاڑیوں کے ہمرا گروپ فوٹو

سمر ہاکی کیمپ،
الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے زیرے اھتمام سمر ہاکی کیمپ کا أغاز۔
الصغیر ہاکی کلب کے سینئر کھلاڑی عامر ظفر مہمان خصوصی تھے
(کراچی) الصغیر ہاکی کلب ، اکیڈمی اور ویٹرن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر الصغیر ہاکی کلب کے صدر صغیر حسین نے خطبہٴ استقبالیہ پیش کیا صغیر حسین نے مہمان خصوصی عامر ظفر کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنیس پر توجہ دینے پر زور دیا ۔ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مسرور جاوید نے کھلاڑیوں لیکچر دیتے ہوے کہا کے تمام کھلاڑیوں کے لئے بہترین موقع ہے کے وه وقت ضایع کئے بغیر محنت کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں ۔ مسرور جاوید نے شاندار ایونٹ کے انعقاد کرنے پر مبشر مختار اور انکی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ مہمان خصوصی الصغیر ہاکی کلب کے سینئر کھلاڑی عامر ظفر نے صغیر حسین ، عظمت پاشا ، عابد خلیل ، مبشر مختار ، مسرور جاوید ، کامران نسیم کی خدمات کو سراہا۔
عامر ظفر نے الصغیر کلب اور نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کی تعریف کرتے ہوۓ کہا ایک بار پھر نارتھ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہورہا کے گراس روٹ لیول پر ہاکی کو زندہ کیا جارہا ہے۔ انہونے کہا کے پورے کراچی میں اس طرح کی اکیڈمیاں بنانی چاہئے تاکے پورے کراچی سے ٹیلنٹ نکل کر آئین ۔ اخر میں عامر ظفر نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ مسرور جاوید اور کامران نسیم نے کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس اور جدید ہاکی اسکل کی پریکٹس کروائی۔ مہمان خصوصی عامر ظفر نے بہترین کھلاڑی کو کیش ایوارڈ دیا ۔
اس موقع پر انٹر نیشنل گریڈ ون ہاکی ایمپایر حاجی یونس صدیقی، سردارجیلانی، عارف حنیف، فیصل جاوید ، کامران رئیس ، سید اطہر، فہدخان کے علاوہ کھلاڑیوں ، والدین اور اہل محلّہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here