ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈیول جاری کر دیا گیا، پہلے روز ناردن وارئیرز بمقابلہ دہلی بلز ، اور ٹیم ابوظبی بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان میچ ہوگا

0
696

 

.ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈیول جاری کر دیا گیا
کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا آغاز 19نومبر کو ہوگا، ٹورنامنٹ میں کل 35 میچز کھیلے جائیں گے
ابوظبی:(اسٹاف رپورٹر) ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈیول جاری کر دیا گیاہے۔کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ 19نومبر سے 4دسمبر تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 35 میچز پندرہ دن کھیلیں جائیں گے۔ ابوظہبی ٹی ٹین کا ابتدائی میچ دفاعی چیمپیئن ناردن واریئرز اورگزشتہ رنر اپ دہلی بلز کے درمیان شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی کھیلا جائے گا۔ 19 نومبر سے چار دسمبر تک میچوں کا شیڈول کچھ اس طرح ہے.
پہلے روز ناردن وارئیرز بمقابلہ دہلی بلز ، اور ٹیم ابوظبی بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان میچ ہوگا
دوسرے روزدکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ دی چنائی بریوز،ناردن وارئیرز بمقابلہ ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان ہوگا
تیسرے روزٹیم ابوظبی بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹر،دہلی بلز بمقابلہ دی چنائی بریوز اور بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ ناردن واریئرز کے درمیان ہوگا۔
چوتھے روزدکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ دہلی بلز ، دی چنائی بریوز بمقابلہ ٹیم ابوظبی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
پانچویں روز ناردن واریئرز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز اور بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ دی چنائی بریوز میچ کھیلا جائے گا
چھٹے روز دہلی بلز بمقابلہ ٹیم ابوظبی اور دی چنائی بریوز بمقابلہ ناردن واریئرز میچ کھیلا جائے گا
ساتویں روز بنگلہ ٹائیگرز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز اور دہلی بلز بمقابلہ ناردن واریئرز ہوں گے
آٹھویں روز بنگلہ ٹائیگرز کا مقابلہ ٹیم ابوظبی اور دی چنائی بریوز کامقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز سے ہوگا
نویں روز ٹیم ابوظبی بمقابلہ ناردن واریئرز ، دی چنائی بریوز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز اور دہلی بلز بمقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز
دسویں روز ٹیم ابوظبی کا مقابلہ دی چنائی بریوز ، دکن گلیڈی ایٹرزکا ناردن واریئرز اور بنگلہ ٹائیگرز کا مقابلہ دہلی بلز سے ہوگا
گیارویں روز دکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ٹیم ابوظبی ، ناردن واریئرز بمقابلہ دی چنائی بریوز
بارویں روز دکن گلیڈی ایٹرز بمقابلہ بنگلہ ٹائیگرز اور دی چنائی بریوز بمقابلہ دہلی بلز
تیرویں روز ناردن واریئرز کا مقابلہ بنگلہ ٹائیگرز اور ٹیم ابوظبی اپنا میچ دہلی بلز کے ساتھ کھیلے گی
چودہویں روز کوالیفائر نمبر ایک کے لئے پہلے اور دوسرے نمبر کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا اور ایلیمینیٹر کے لئے تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے کوالیفائر کے لئے ایلیمینٹر ونر اور کوالیفائر رنر اپ کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ جس کے بعد
پندرویں روز تیسری پوزیشن کے لئے کوالیفائر رنر اپ اور ایلیمنیٹر رنر اپ کے درمیان مقابلے کے بعد پہلے اور دوسرے کوالیفائر کے درمیان گرینڈ فائنل میچ کھیلا جائے گا
ابوظبی ٹی10میں تیز ترین میچز میں شائقین کرکٹ شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے جن میں پندرہ دن میں35 میچز شیڈیول کئے گئے ہیں۔ چیئرمین ٹی ٹین سپورٹس مینجمنٹ شجیع الملک نے اس حوالے سے کہا کہ ابو ظہبی ٹی 10 ایک تیز ترین کرکٹ فارمیٹ اور کرکٹ کا مستقبل ہے۔ ہمارے لئے یہ انتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہم ابوظہبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا شیڈول جاری کر رہے ہیں اور دنیائے کرکٹ کا یہ فارمیٹ تیز ی سے مقبول ہو رہا ہے ۔ ابوظبی ٹی ٹین کے اس سیزن میں چھ ٹیمیں ہیں
رابن راونڈ فارمیٹ کے تحت ابوظبی ٹی10کے پہلے 30میچز کے بعد تین دسمبر کو پہلی چار ٹیمیں پلے آف میں مد مقابل ہوں گی ۔ کوالیفائر زمیں پہلی دو کامیاب ٹیمیں فائنل میںجائیں گی جبکہ تیسری پوزیشن اور گرینڈ فائنل چار دسمبر کوکھیلا جائے گا۔
ابوظہبی ٹی 10 دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر پہلی بار منظور شدہ دس اوور فارمیٹ ہے۔ ابو ظہبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات سے شروع ہونے والا کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے جو عالمی سطح پر قبول شدہ کرکٹ فارمیٹ میں شامل ہے۔تمام میچز 10 , 10اوورز پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ 45 منٹ جبکہ مجموعی طور پر 90 منٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ ایک مختصر لیکن تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ہے جو عالمی شائقین اور بین الاقوامی کرکٹ کے ستاروں کو پسند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here