ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں روزانہ کرونا وائرس کے 800 ٹیسٹ ہوسکیں گے.

0
1396
Prof.Dr.M.Iqbal Choudharu,Director,ICCB

سندھ حکومت نے تقریباًساڑھے پانچ کروڑ روپے مختص کیے ہیں، پروفیسر اقبال چوہدری کا جامعہ کراچی میں خطاب .
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں اپریل کے آخر میں ٹیسٹ شروع ہونگے.

حکومتِ سندھ کے تعاون سے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی میں نہ صرف کرونا وائرس کی تشخیص کی استعداد پیدا ہوگی بلکہ روزانہ کرونا وائرس کے 800 ٹیسٹ ہوسکیں گے، اس مقصد کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت نے تقریباًساڑھے پانچ کروڑ روپے(RS.58.28 million) مختص کے ہیں، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کی جدید بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں اپریل کے آخرسے ٹیسٹ شروع ہونگے، کرونا وائرس کا ٹیسٹ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کٹس کی دستیابی سے مشروط ہے۔
یہ بات بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی جامعہ کراچی میں ہفتے کو منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی۔پروفیسر اقبال چوہدری نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کی اس کامیابی پر نہ صرف وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکڑ عذرا فضل پیچو کے تعاون کا شکریہ ادا کیا بلکہ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی کاوشوں کو سراہا اور اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا صحت کے عالمی ادارے نے کرونا انفیکشن کی روک تھام میں اس مرض کے تشخیصی عمل کو اہم قراردیا ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ایک جدیدتحقیقی ادارہ ہے جو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی کے زیر انتظام کام کرتا ہے، اس کی تمام تجربہ گاہیں صحت کے عالمی ادارے کے معیار کے عین مطابق ہیں جہاں وائرولوجی سے متعلق تقریباً تمام ٹیسٹ انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے، انہوں نے کہاماہرین اور جدید پی سی آر مشینیں و دیگر جدید ساز وسامان اس دارے کی خصوصیات میں شامل ہے، کرونا وائرس انتہائی ہلاکت خیز ہے، صرف احتیاطی تدابیر سے ہی اس ہلاکت خیز وائرس سے مقابلہ ممکن ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here