سترہ سال بعد پاک انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز کی کوریج کرنے والے انگلش صحافیوں کے اعزاز میں سجاس کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا.

0
118
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجاس کے تحت انگلینڈ کے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں سجاس کے سیکریٹری شاہد ساٹی، سینئر نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف اصغر عظیم، کمنٹیٹر بازید خان، سنیئر جرنلسٹس قمر احمد، مرزا اقبال بیگ، ماجد بھٹی اقبال بیگ سمیت دیگر سابق انگلش کپتان ناصر حسین، مائیک ارتھرٹن اور انگلینڈ کے صحافیوں کو سجاس کی یادگاری شیلڈ، سندھ کی ثقافت اور محبت کی علامت ٹوپی اور اجرک پیش کررہے ہیں

سترہ سال بعد پاک انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز کی کوریج کرنے والے انگلش صحافیوں کے اعزاز میں سجاس کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا.
شاندار تقریب اور مہمان نوازی پر سجاس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سابق انگلش کپتان ناصر حسین، مائیک ارتھرٹن
سجاس نے مہمان صحافیوں کی پزیرائی کرکے ہم سب کے دل جیت لئے، سینئر جرنلسٹ قمر احمد
انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد سجاس نے سری لنکا، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے صحافیوں کے اعزاز میں بھی تقریب کا انعقاد کرچکی ہے, اصغر عظیم سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف
مہمان صحافیوں کی پزیرائی ہماری راویت رہی ہے۔ سیکریٹری سجاس
کھلاڑی اور اسپورٹس جرنلسٹس امن کے سفیر ہوتے ہیں، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اقبال جمیل
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) سترہ سال بعد پاک انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز کی کوریج کرنے والے انگلش صحافیوں کے اعزاز میں اسپورٹس جرنلسٹس آف سندھ (سجاس) کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں تقریب میں سابق کپتان ناصر حسین، انٹرنیشنل کمنٹیٹر مائیک ارتھرٹن، بازید خان، سینئر صحافیوں قمر احمد، اقبال جمیل، ماجد بھٹی، رضوان علی، شاہد ہاشمی، مرزا اقبال بیگ، رشید شکور، سجاس کے سابق صدر طارق اسلم پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے سینئر نائب صدر محمود ریاض، نائب صدور مجاہد سولنگی، عالم زیب، سیکریٹری جنرل شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری فناس شاہد انصاری، سیکریٹری اطلاعات جعفر حسین، ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان، احسان خان، شہزادہ معین، کلثوم جہاں، ارشد وہاب، ذیشان احمد، علی حسن، عمر شاہین، سینئر جرنلسٹس سید نصر اقبال، انیس الرحمٰن، مصطفیٰ عزیز سمیت سجاس کے ممبران اور انگلینڈ کے صحافیوں نے شرکت کی۔۔۔
اس موقع پر اظہار خیال۔کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق سابق کپتان ناصر حسین، مائیک ارتھرٹن اور غیر ملکی جرنلسٹ لارنس بوتھ نے شاندار تقریب اور مہمان نوازی پر سجاس کا شکریہ ادا کیا، سینئر صحافیوں قمر احمد، اقبال جمیل کا کہنا تھا کہ سجاس نے مہمان صحافیوں کی پزیرائی کرکے ہم سب کے دل جیت لئے، کرکٹرز کی طرح اسپورٹس جرنلسٹس بھی دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے کا ذریعہ ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ کھلاڑی اور اسپورٹس جرنلسٹس امن کے سفیر کہلاتے ہیں،
پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد سجاس نے سری لنکا، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے صحافیوں کے اعزاز میں بھی تقریب کا انعقاد کرچکی ہے, اس طرح کی تقریبات سجاس کی روایت بن چکی ہے، سجاس کے سیکریٹری شاید عثمان ساٹی نے مہمان صحافیوں کا پاکستان بالخصوص کراچی آمد اور تاریخی سیریز کی کوریج پر ان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مہمان صحافیوں کی پزیرائی کا مقصد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مزید پائیدار بنانا ہے سجاس سمجھتی ہے انگلینڈ ٹیم کی سترہ سال پاکستان آمد میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ انگلینڈ کے صحافیوں کا کردار بہت اہم ہے۔۔ تقریب کے اختتام پر انگلینڈ کے صحافیوں، ناصر حسین اور مائیک ارتھرٹن کو سجاس کی یادگاری شیلڈز اور سندھ کی ثقافت اور محبت کی نشانی سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا ۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here