پروفیسر ڈاکٹرصالحہ رحمن 302 ووٹ لے کر صدر، سیکریٹری ڈاکٹرسید فیضان الحسن نقوی 301 ووٹ لے کر سیکریٹری اور ڈاکٹر محمد علی 310 ووٹ لے کرخازن منتخب ہوئے.

0
655

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2022-23 ء کے نتائج کا اعلان
وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی مبارکباد
پروفیسر ڈاکٹرصالحہ رحمن 302 ووٹ لے کر صدر، سیکریٹری ڈاکٹرسید فیضان الحسن نقوی 301 ووٹ لے کر سیکریٹری اور ڈاکٹر محمد علی 310 ووٹ لے کرخازن منتخب ہوئے.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2022-23 ء کی کنوینرپروفیسر ڈاکٹرثوبیہ شہزاد کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی پروفیسر ڈاکٹرصالحہ رحمن 302 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کی پروفیسر ڈاکٹر ثمرسلطانہ نے 271 ووٹ حاصل کئے۔
نائب صدر کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سید غفران عالم 316 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹرمحسن علی نے269 ووٹ حاصل کئے۔ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سید فیضان الحسن نقوی 301 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں عتیق رزاق نے 272 ووٹ حاصل کئے۔
خازن کے عہدے کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 310 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر معیزخان نے266 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر ذیشان اختر 356 ووٹ لے کر جبکہ ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کے ڈاکٹر اسد خان تنولی316 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔
ایگزیکٹو کونسل کے امیدواروں کے نام:حارث شعیب ،انتخاب الفت،محمد زبیر،خالد جمال ،معروف بن رؤف ،صدف فاطمہ ،نائلہ عثمان ،ذیشان اقبال ،وقار احمد ،حنا خان ،حمیرا کنول ،ندا علی،تحسین اقبال ،صادق علی خان اور عبدالجبار خان.
دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here