بلدیہ شرقی نے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کو سجادیا

0
221

بلدیہ شرقی نے پی ایس ایل 7 کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کو سجادیا
پی ایس ایل7 میں کرکٹ لورز دلکش مناظر سے بھی لطف اندوز ہونگے، فہیم خان
محکمہ ایم اینڈای نے اسٹیڈیم کے اطراف روشنیاں بکھیر کر نمایاں کام کئے، فہیم خان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر بلدیہ شرقی فہیم خان کی ہدایت پر پی ایس ایل 7 کے حوالے سے نمایاں انتظامات کئے گئے ہیں، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف خوبصورت اور دلکش لائٹس لگا کر اسٹیڈیم روڈ، کارساز فلائ اوور سمیت اطرافی سڑکوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کے ساتھ مونومنٹس کو بھی دلکش روشنیوں سے سجایا گیا ہے دلکش مناظر پیش کرنے والا اسٹیڈیم روڈ محکمہ ایم اینڈای کی کارکردگی کا ثبوت پیش کر رہا ہے، ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر فہیم خان نے کہا ہے کہ کراچی کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے لہذا اس بات کا خیال رکھتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کو خوبصورت بنایا گیا ہے کرکٹ سے محبت کرنے والے میچز سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ دلکش مناظر سے بھی لطف اندوز ہونگے انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ایم اینڈای نے پی ایس ایل کی مناسبت سے جو کام سر انجام دئیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں جبکہ دیگر محکمہ جات نے بھی اپنے حصے کے کام سر انجام دیکر کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ کو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here