یوتھ ہاکی کلب بلو اور کراچی گلیڈی ایٹر کو انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کا ٹکٹ مل گیا

0
733
مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی صوبائی وزیر شہلا رضا کے ہمراہ انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے پہلے سمی فائنل کے بہترین کھلاڑی عالیان سلیم کو کیش ایوارڈ دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

یوتھ ہاکی کلب بلو اور کراچی گلیڈی ایٹر کو انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کا ٹکٹ مل گیا
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) یوتھ ہاکی کلب بلو اور کراچی گلیڈی ایٹر کو انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کا ٹکٹ مل گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا، سمی فائنلز کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی اور چلڈرن اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب انصاری تھے۔ سیکریٹری اسپورٹس نے فائنل کے فاتح ٹیم اور بہترین کھلاڑی کو اپنی جانب سے کیش ایوارڈ دینے اعلان کیا،
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے وائی ایچ سی بلو اور وائی ایچ سی اورنج کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے سمی فائنل کے آغاز سے قبل سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں و جی ایم پی ایچ ایف ویمنز ونگ سندھ سیدہ شہلا رضا، اولمپیئن سابق کپتان احمد عالم اور میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر نھنی ہاکی لور فاطمہ حیدر نے سیکریٹری اسپورٹس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، سیدہ شہلا رضا نے مہمان خاص کو یادگاری شیلڈ اور ایک خوبصورت پورٹریٹ کا تحفہ،اولمپیئن احمد عالم نے کے ایچ اے کا سوینئر کیپ، کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوری نے یادگاری شیلڈ جبکہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین نے مہمان خاص کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لاہور قلندر کی ٹی شرٹ کا تحفہ دیا، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے اپنی جانب سے فائنل کے فاتح ٹیم کے لئے 50 ہزار روپے اور بیسٹ پلیئر اف فائنل کے لئے 10 ہزار روپے نقد انعامی رقم کا اعلان کیا،
یوتھ ہاکی کلب بلو اور وائی ایچ سی اورنج کے درمیان کھیلے گئے سمی فائنل کے پہلے ہاف کے اختتام پر وائی ایچ سی بلو کو عالیان سلیم کے شاندار گولز کے باعث 0-2 کی برتری حاصل تھی، علیان خان نے پہلے ہاف کے گیارہویں اور 24 ویں منٹ میں گول کئے، دوسرے ہاف میں یوتھ ہاکی کلب اورنج نے کھیل میں واپس انے کے لئے مخالف کے گول پوسٹ پر بھر حملے کئے، دفاعی کھلاڑیوں کی بہتر حکمت عملی کے باعث وائی ایچ سی اورنج میچ برابر نہ کرسکی تاہم اختتامی لمحات میں اورنج کے فارورڈ فہیم خان نے گول کرکے خسارہ 1-2 کردیا، اس موقع پر مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شکست کے باوجود وائی ایچ سی اورنج نے بہترین کھیل پیش کرکے ہم سب کے دل جیت لئے ہیں، فاتح ٹیم کے عالیان سلیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،
دوسرا سمی فائنل میں کراچی گلیڈی ایٹر نے چیمپئن شپ کی فیورٹ حنیف خان الیون ایچ سی کو 2-5 سے شکست دیکر چیمپئن شپ سے باہر کردیا، میچ کے اغاز سے ہی کراچی گلیڈی ایٹر نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا، پہلے ہاف کے اختتام پر کراچی گلیڈی ایٹر کو 1-3 سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف نے فاتح ٹیم نے مزید دو گول کرکے اپنی برتری 2-5 مستحکم کرلی، فاتح ٹیم کی جانب سے آلےحسن نے پہلے ہاف کے چھٹے اور 25ویں منٹ میں احمد علی نے چودھویں منٹ جبکہ سبطین رضا نے 43 اور 59 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہچانے میں اہم کردار ادا کیا، حنیف الیون ایچ سی کے عاصم خان نے 18ویں اور عمران خان نے 40ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، دوسرے سمی فائنل کے مہمان خاص چلڈرن اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھیل کا معیار بہت بہتر تھا تاہم مقابلے میں جیت کسی سیک کی ہوتی ہے، ہاکی کے فروغ کے لئے کے ایچ اے کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،اس موقع پر مہمان خصوصی کو کے ایچ اے کا سوینئر پیش کیا گیا، فاتح ٹیم کے سید احمد علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here