اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) کا کورس جلد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

0
802

اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) کا کورس جلد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا بشیر احمد فارقی نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا نے جہاں دنیا میں کاروباری نظام درہم برہم کیا وہیں ہماری زندگیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔ جس کے باعث محمد صدیق میمن اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں سیلانی کے تعاون سے ہونے والا انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی )کا جدید کورس بھی روکنا پڑا۔تاہم اب جبکہ صورتحال قدرے بہتر ہو رہی ہے اور زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے ایسے میں جلد ہی دوبارہ اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی )کا کورس شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے اسکاؤٹس آڈیٹوریم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تعلیمی اور سماجی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں ۔ وہ پرائیوٹ اسکولز الائنس کی جانب سے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے مقابلے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے مولانا بشیر احمد فارقی کو اسکاؤٹ اسکارف پہنایا اور صوبائی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز سے متعلق بریفننگ دی ۔ اس موقع پر پرائیوٹ اسکول الائینس کے چیئر مین علیم قریشی ، نعیم قریشی ، حنیف جدون اور کمشنر ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا فرقان احمد یوسفی بھی موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here