بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ 19 نومبر سے شروع ہو گی۔ طاہر نوید

0
1296

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ 19 نومبر سے شروع ہو گی۔ طاہر نوید
اسلام آباد:( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تھروبال فیڈریشن، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ 19 نومبر سے ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گی۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے چیئرمین طاہر نوید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں میں چھ مرد اور چھ خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن مئں میزبان بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 18 نومبر کو شام چار بجے ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ چیمپیئن شپ 21 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر فائزہ عامر نے بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر مسں اختر خان اور جنرل سیکرٹری منظور احمد سرپرہ کی کوئٹہ میں بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here