آل پاکستان ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی

0
867
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ احمد مستقیم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں، تصویر میں اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر سیلز ایگزیکٹو محمد ایاز اور پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے جنرل سیکریٹری فہد صدیقی بھی موجود ہیں

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ احمد مستقیم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں، تصویر میں اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر سیلز ایگزیکٹو محمد ایاز اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد ساجد، دفاعی چیمپئن سجاد شاہ، پاکستان اکیڈمی کنسور شیم کے جنرل سکریٹری فہد صدیقی، پاکستان نمبر ٹو علی سوریا، اور ڈائریکٹر لش جوس محمد محسن قریشی بھی موجود ہیں

آل پاکستان ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ 25 سے 30 اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی، ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ سمیت ٹاپ باؤلنگ رینکنگ پیلئرز سمیت پورے پاکستان سے 12سو بولرز ایکشن میں نظر آئیں گے، اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر و پی ٹی بی ایف کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کراچی پریس کلب میں اطہر ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹ سیلز ایگزیکٹو محمد ایاز، پاکستان نمبر ون ٹین پن باؤلر دفاعی چیمپیئن سجاد شاہ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکول اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹریمحمد ساجد، پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے جنرل سیکریٹری فہد صدیقی، پاکستان نمبر ٹو باولنگ پیلئر علی سوریا اور ڈائریکٹر لش جوس محمد محسن قریشی کے ہمرہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا،
خواجہ احمد مستقیم نے ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 25 سے 30 اکتوبر تک باؤلنگ ارینا کلب کار ساز میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ پانچ کٹیگری سنگلز، ایمرچرز، اسٹوڈنٹس، ڈیف اور میڈیا کٹیگری میں 1200 سے زیادہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ڈیف یعنی خصوصی بچوں کے لئے ایک سیشن مخصوص ہے،
تمام میچز سپہر 3 بجے سے شام 7 بجے کھیلے جائیں گے،
سنگلز کٹیگری: میں 75 پیلئرز
ایمرچرز کٹیگری: میں 50 پیلئرز
اسٹوڈنٹ کٹیگری: میں 100 اسکولز کے 1000 ہزار طالب علم ایکشن میں نظر آئیں گے، اس ٹورنامنٹ میں جہاں ہم نے بڑے اسکولز کے بچوں کو موقع دینے کے ساتھ ایسے پرائیوٹ اسکولز کے بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق لیاری، ملیر اورنگی ٹاؤن اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں سے ہے،
ہرسال کی طرح اس بار بھی میڈیا کٹیگری کو شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ، سجاس کا تعاون ہمارے ساتھ ہے، میڈیا کے کھلاڑیوں کی فہرست ہمیں سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم دیں گے،
کسی بھی ٹورنامنٹ کے لئے اسپانسر ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اسپانسر کی وجہ سے ہی آرگنائزر ایونٹ کرانے میں کامیاب ہوتے ہیں، ہمیں بحریہ ٹاؤن میں ایک نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی اطہر ایسوسی ایٹ کے ساتھ ولڈ کال پاکستان اور نیٹ سیٹ جیسے معروف اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ ہمیشہ کی طرح ہر کٹیگری کے ٹاپ تھری پرفارمر کو ٹرافی کے ساتھ کیش ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے جائیں ٹورنامنٹ کے پہلے اور دوسرے روز انٹر اسکول اور ڈیف خصوصی بچوں کے درمیان مقابلے ہونگے، ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 27 اکتوبر کو ایمرچرز کٹیگری، 28 اکتوبر اور 29 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے مقابلے ہونگے۔ 30 اکتوبر کو ماسٹر سنگلز کٹیگری کے فائنل مقابلے اور میڈیا کٹیگری کے مقابلے شیڈول ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here