چھ ستمبرکا دن ہماری بہادر افواج کی جرأت کی یاد دلاتا ہے، ارشد خان تنولی

0
923

چھ ستمبرکا دن ہماری بہادر افواج کی جرأت کی یاد دلاتا ہے، ارشد خان تنولی
پاکستان کی خودمختاری پرکبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز
کشمیر:(اسٹاف رپورٹر) کشمیرپریمئیرلیگ کی فرنچائز مظفرآباد ٹائیگرز کے چیئیرمین ارشدخان تنولی نے یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا۔۔ ان کا کہنا ہے کہ چھ ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔۔ یہ دن ہماری بہادر افواج کی جرات یاد دلاتا ہے۔۔ پاک فوج نے مادر وطن کا بھرپور انداز میں دفاع کیا۔۔ آج کا دن ہمارے دشمنوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت اور اشتعال انگیزیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ سید علی گیلانی کی وفات کے بعد مودی سرکار نے زبردستی انکی تدفین کروائی۔۔ بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے اوچھے ہٹکنڈوں سے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کو محبت کو نہیں نکالا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here