آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی اور یو ای ٹی لاہور کے درمیان معاہدہ

0
2439

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی اور یو ای ٹی لاہور کے درمیان معاہدہ
اس کا مقصد سرطان جیسے امراض سے متعلق جینومکس کے شعبے میں تعاون بڑھانا ہے، ترجمان بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس پروفیسر اقبال چوہدری اورککس یو ای ٹی لاہور کے پروفیسروقار محمود نے معاہدے پردستخط کیے
کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورالخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائینس (ککس)، یونیورسٹی آف اینجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) لاہور کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان سرطان و دیگر دائمی امراض سے متعلق جینومکس کے شعبے میں بالخصوص تعاون بڑھانا ہے۔
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائینس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹروقار محمود نے جمعرات (26 اگست) کوککس یوای ٹی لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔
بین الاقوامی مرکز کے ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ادارے سرطان و دیگر دائمی امراض سے متعلق جینومکس کے شعبے میں حقیقی مشکلات کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے جبکہ ککس کی جانب سے کمپیوٹر سائینس سے متعلق تیکنیکی مہارت شیئر کی جائے گی جبکہ بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کی جانب سے حیاتیاتی معلومات شیئر کی جائیں گی جس میں تحقیقی تربیت اور تدریس دونوں شامل ہیں۔
مفاہمت کی یاد داشت کے مطابق اس معاہدے کی مدت ایک سال ہے جبکہ دونوں اداروں کی مرضی سے اس میں توسیع ممکن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here