سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی جاپانی قونصلیٹ سے ملاقات

0
901
فوٹو کیپشن:سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ،جاپانی قونصلیٹ توشی کازوایسوموراکو شیلڈ دے رہے ہیں۔احمد علی،اصغر بلوچ،خالد رحمانی اور ماجدہ حمید بھی موجود ہیں۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی جاپانی قونصلیٹ سے ملاقات
احمد علی،امتیاز شیخ اور دیگر شامل تھے،اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) جاپانی قونصل جنرل توشی کازوایسومورا نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات اب اسپورٹس میں بھی مضبوط ہورہے ہیں جو دونوں ممالک کے اسپورٹس سرکل کے لئے خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا جس میں سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر امتیاز شیخ،اصغر بلوچ،ماجدہ حمید اور خالد رحمانی شامل تھے۔وفد نے جاپانی قونصلیٹ کو ٹوکیو اولمپکس کے کامیاب انعقاد پر شیلڈ پیش کی اور کلفٹن کے ساحل پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپک ڈے میں شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔جاپانی قونصل جنرل توشی کازوایسومورا کا کہنا تھا کہ انہیں ایس او اے کے وفد سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے آئندہ سال پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کو 70سال بھی مکمل ہو جائیں گے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے جاپان قونصلیٹ خصوصی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اس موقع پر ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بتایا کہ ہم سب عالمگیر اولمپک فیملی کا حصہ ہیں اور ہماری مشترکہ اسپورٹس کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر کر سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here