جہانگیر روڈ اورمحمودآباد نزد ستارہ بیکری سڑکوں کی استرکاری کے کام جاری

0
1383

جہانگیر روڈ اورمحمودآباد نزد ستارہ بیکری سڑکوں کی استرکاری کے کام جاری
اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے حوالے سے دن بہ دن بہتری لائ جارہی ہے
ہل پارک اور کڈنی ہل پارک کے اطراف ملبہ وکچرا صاف کرنے کا کام بھی جاری
ضلع شرقی کےمختلف مقامات پرجراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کی ہدایت پر ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں ڈی ایم سی ایسٹ کےافسران وعملہ اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں اس سلسلے میں جہانگیر روڈ نزد یوٹیلیٹی اسٹور یوسی 15 اور محمودآباد نزد ستارہ بیکری پر سڑکوں کی استرکاری کے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے حوالے سے ڈی ایم سی ایسٹ کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جارہے ہیں محکمہ ایم اینڈای کے افسران وعملہ ازخود شاہراہوں کی مانیٹرنگ سر انجام دے رہا ہے، ہل پارک اور کڈنی ہل پارک کے اطراف ملبہ اور کچرا اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع شرقی میں تسلسل کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے ضلع شرقی میں جہاں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں خصوصی طور پر گھر اور گردونواح کو ڈس انفیکٹینٹ بنانے کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جارہا ہے مذکورہ امور سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان الرحمن میمن اور امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی سر انجام دئیے جارہے ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here