مقبوضہ کشمیرمیں عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا، ہر پاکستانی کشمیریوں سے لازوال محبت کرتا ہے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ

0
203

مقبوضہ کشمیرمیں عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا، ہر پاکستانی کشمیریوں سے لازوال محبت کرتا ہے، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ
مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو نہیں روک سکتے، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وزیراعلی سندھ نے کی اس موقع پر میڈیا اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے ہماری محبت لازوال ہے، کشمیرکی عوام پر ہونے والے مظالم انسانیت سوز ہیں جو اس بات کی علامت ہیں کہ کشمیرکی عوام کی طویل جدوجہد جلد ہی کامیابی سے دوچار ہوگی،مقبوضہ کشمیرکی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا ہر پاکستانی کشمیری عوام سے لازوال محبت رکھتا ہے اور ان کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتا ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی عوام کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کشمیرکی عوام کے حق خودارادیت کو نہیں روک سکتے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یکجہتی کشمیر ریلی میں بچوں سمیت ہر عمر کے افراد کی شرکت اس بات کو ظاہر کر رہی ہیں کہ کشمیر کل بھی ہمارا اٹوٹ انگ تھا اور اب بھی اس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here