دائود یونیورسٹی ایچ ای سی کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی اپنانے والی سندھ کی پہلی جامعہ بن گئی

0
1169

دائود یونیورسٹی ایچ ای سی کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی اپنانے والی سندھ کی پہلی جامعہ بن گئی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نظر ثانی شدہ پی ایچ ڈی پالیسی برائے 2021ء کو اپنانے والی سندھ کی پہلی جامعہ بن گئی ہے ۔ اس بات کا فیصلہ جامعہ داؤد انجینئرنگ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے 10ویں اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کی۔ اجلاس میں مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ایمیرٹس ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، سابق و ی سی مہران یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرحمان میمن ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان میمن ، ڈائریکٹر اے ایس آر بی ڈاکٹر شوکت علی مزاری اور دیگر چیئرپرسنز نے شرکت کی۔ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز ریسرچ بورڈ نے اجلاس میں ایچ ای سی کی نظر ثانی پی ایچ ڈی پالیسی 2021ء پر غور و خوض کیا اور اسے 2021ء کے بیچ کیلئے نافذ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اکیڈمک کونسل کو سفارشات دیدیں۔ اجلاس میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی ریسرچ ایتھکس پالیسی ، نظر ثانی شدہ پی ایچ ڈی ریگولیشنز ، 2021ء بیچ کیلئے فیس اسٹریکچر اور پبلی کیشن کی اعزازیہ پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here