عدالت نے کے ڈی۔اے۔ آفسران کی تنخواہ بحال کردی،آفیسرزایسوسی ایشن کی درخواستوں پر بینچ کا فیصلہ جاری

0
1150

عدالت نے کے ڈی۔اے۔ آفسران کی تنخواہ بحال کردی
آفیسرزایسوسی ایشن کی درخواستوں پر بینچ کا فیصلہ جاری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اپنے 17 دسمبر2020 کے فیصلے جس میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر کے۔ڈی۔اے کے گریڈ 17 اور دیگر اعلٰی گریڈ کے آفسران کی جنوری 2021 کی تنخواہوں پر پابندی عائد کردی تھی آفیسرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر آج کی سماعت میں تںخواہوں کی بحالی کا فیصلہ جاری کردیا۔
معزز عدالت کی جناب محمد علی مظہر کی بینچ نے آفیسرز ایسوسی ایشن کی دونوں درخواستوں پر سماعت کی اور ان کے وکیل کے موقف کو درست تسلیم کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کے ذمہ داریہ افسران نہیں ہیں تو ان کی تنخواہیں روکنے کا کیا جواز ہے یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے یہ افسران تو ابھی تک اپنی نومبر2020 کی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔
لہٰذا معزز عدالت ان افسران کی تنخواہوں کی بحالی کا حکم نامہ جاری کرے، معزز عدالت نے مخالفین کے وکلاء کے دلائل مسترد کرتے ہوئے افسران کی تنخواہوں کا حکم نامہ جاری کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here