سفاری پارک میں موجود ہتھنی ملکہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید

0
1066

سفاری پارک میں موجود ہتھنی ملکہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے سفاری پارک میں موجود ہتھنی ملکہ کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنی ملکہ کی صحت تسلی بخش ہے اور سوشل میڈیا پر ہتھنی ملکہ کے حوالے سے چلنے والی ویڈیو حقائق کے منافی اور پرانی ہے، ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سردی کی وجہ سے ہتھنی ملکہ کا ایک پاؤں خشکی سے پھٹ گیا تھا جو معمول کی بات ہے، کے ایم سی کے ویٹرنری ڈاکٹر باقاعدگی سے ہتھنی ملکہ کا معائنہ کررہے ہیں اور انہوں نے ہتھنی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے دانستہ ایسی پوسٹیں ڈالنے والے افراد اس عمل سے باز رہیں بصورت دیگر اس کے ذمہ دا روں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی قا نونی کارروائی عمل میں لا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here