حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدرخرم رفیع صدیقی کے والد پروفیسر رفیع اللہ صدیقی کی یاد میں تعزیتی نشست 23 جنوری کو ہوگی

0
1611

حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدرخرم رفیع صدیقی کے والد پروفیسر رفیع اللہ صدیقی کی یاد میں تعزیتی نشست 23 جنوری کو ہوگی۔
پاکستان ورکرز اسپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام, ڈی پی ای اے ورکنگ کمیٹی کے تعاون سے پروگرام ماسٹر مائنڈ پبلک ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 12 میں ہوگا۔پرویز شیخ
حیدرآباد:(عائشہ ارم) ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و صدر حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی خرم رفیع صدیقی کے والد معروف ماہر تعلیم پروفیسر رفیع اللہ صدیقی مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان ورکرز اسپورٹس فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام, ڈی پی ای اے ورکنگ کمیٹی اور ماسٹر مائنڈ پبلک ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 12 کے تعاون سے اسی اسکول میں تعزیتی نشست کا پروگرام 23 جنوری 2021 بروز ہفتہ بوقت ڈھائی بجے دن چیئرمین میجر(ر) رخسار محمود اور چیف آرگنائزر و کنوینیئر ڈی پی ایز ورکنگ کمیٹی سید سخاوت علی کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔میڈیا سیکریٹری و ممبر پرویز احمد شیخ کے مطابق پروگرام میں مرحوم کے شعبہ تعلیم، فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس کے ساتھی، رفقاء اور اسٹوڈینٹس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here