امجد عزیز ملک کی طرح دیگر صحافی بھی اپنے تجربات کو قلمبند کریں، سمیع اللہ

0
1139

امجد عزیز ملک کی طرح دیگر صحافی بھی اپنے تجربات کو قلمبند کریں، سمیع اللہ
ملک کے پر امن تصور کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کرادار سب سے اہم ہے، پیٹرن سجاس خواجہ احمد مستقیم خیبر پختونخواہ کے کرکٹرز کا ڈیٹا کتاب کی شکل میں یکجا کرنا مصنف کا بڑا کارنامہ ہے۔ سینئر اسپورٹس جرنلسٹس
کتاب لکھنے کا مقصد نوجوان صحافیوں کو اس جانب راغب کرنا ہے۔امجد عزیز ملک
(اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود ) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور اسپورٹس جرنلسٹ کی عالمی تنظیم AIPS Asia کے سیکریٹری، پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر جر نلسث امجد عزیز ملک کی تصانیف خیبرپختونخوا اور کرکٹ 70 سال اور ” سفرنامہ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا کہ کسی بھی صحافی کے لئیے اپنی مصروفیت کے باوجود کتاب لکھنا بہت مشکل کام ہے تاہم امجد عزیز ملک نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 16 کتابیں لکھ کر ایک بڑا کام کیا ہے۔ دیگر صحافیوں کو بھی چاہیے کہ اپنی مصروفیت میں سے کچھ وقت نکال کر اپنی زندگی کے تجربات کو قلمبند کریں،کراچی پریس کلب کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجاس) کے تحت کے پی سی میں منعقدہ تقریب سے سینئر جرنلسٹس عبدالماجد بھٹی، احسان قریشی، سید محمد صوفی، اقبال جمیل نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مصنف نے ملک کی نمائندگی کرنے والے خیبر پختونخوا کے ان تمام کرکٹ کی زندگی کی قلمبند کرکے ایک تاریخی کام کیا ہے۔ امجد عزیز ملک کی تصانیف نوجوان صحافیوں کے لئے ایک ایک راہ نما کی حیثیت رکھتی ہے، سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم کا کہناتھا کہ اسپورٹس جرنلزم ایک مصروف ترین شعبہ ہے۔ ملک کے پر امن تصور کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار سب سے اہم ہے۔ امجد عزیز ملک نہ صرف اپنے تجربات کو مسلسل قلمبند کررہے ہیں بلکہ” خیبرپختونخواہ اور کرکٹ 70 سال” لکھ کر انہوں نے خیبرپختونخواہ کے کرکٹرز کی تاریخ کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کردیاہے، کتاب کے مصنف امجد عزیز ملک کا کہناتھا کہ کتاب لکھنے کا مقصد نوجوان صحافیوں کو اس جانب راغب کرنا ہے، خیبرپختونخواہ کے کرکٹرز نے ملک کی نمائندگی کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، سجاس ملک بھر میں اسپورٹس جرنلسٹس کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنے والی سب سے زیادہ متحرک ایسوسی ایشن ہے، آج یہ کہنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں کہ سجاس ہی پاکستان ہے،سجاس کے بغیر اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن مکمل نہیں۔ سجاس کے صدر آصف خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے کرکٹرز کا ڈیٹا ایک جگہ جمع کرنا بہت بڑا کام ہے، تقریب میں سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور معروف ہاکی کمینٹیٹر ریاض الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here