جامعہ کراچی نے مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر طلبہ اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ کے کاؤنٹر سے 15 جنوری 2021 ء تک فارم حاصل / جمع کراسکتے ہیں

0
1754

جامعہ کراچی نے مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر طلبہ اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ کے کاؤنٹر سے 15 جنوری 2021 ء تک فارم حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں وہ 06 تا15 جنوری 2021 ء تک صبح10:00 تادوپہر3:00 بجے تک جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں واقع اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈکے کاؤنٹرسے فارم حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔
ایسے طلبہ جو اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ فارم کے ساتھ والد/ سربراہ کے ذرائع آمد ن کے سرٹیفیکٹ، دیگر متعلقہ دستاویزات، طالبعلم،والد/ سرپرست کی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی،ب فارم کی فوٹوکاپی اور گذشتہ ماہ کے یوٹیلیٹی بلز جس میں بجلی،گیس،پانی، ٹیلی فون ودیگر شامل ہیں۔
ڈاکٹر صائمہ اختر نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت ہے کہ حصول علم کے خواہشمند طلباوطالبات کا محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع نہیں ہونا چاہیئے اور مذکورہ فنڈ کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔کرونا وائر س کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ میں پچاس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں ان کی داخلہ فیس مذکورہ فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here