کے ڈی اے ورکرز یونین اور کے ڈی اے فنانس کمیٹی سی بی اے کے مشترکہ وفد کی ممبر فائنانس توفیق احمد سومروسے ملاقات

0
1314

ماہ اکتوبر 2020 کی تنخواہوں کا فوری طور پر اجراء کیا جائے، افتخارعلی خان۔عزیزخان
کے ڈی اے ورکرز یونین اور کے ڈی اے فنانس کمیٹی CBA کے مشترکہ وفد کی ممبر فائنانس توفیق احمد سومروسے ملاقات
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وفد کی قیادت کے ڈی اے ورکرز یونین کے صدرافتخار علی خان اور فنانس کمیٹی CBA کے مرکزی رہنماء عزیز خان نے کی اس موقع پر وفد نے ممبر فائنانس کو بتایا کہ اکتوبر 2020 کی تنخواہوں کی ادائیگی میں کافی تاخیر ہوچکی ہے جس کی وجہ سے *ملازمین کے ڈی اے* میں *بے پناہ تشویش پائی جارہی ھے اورمختلف قسم کے اندیشے سر اٹھا رہے ہیں وفد نے کہا کہ پچھلے ماہ تنخواہوں کی ادائیگی میں جو باقاعدگی پیدا ہوئی تھی اس کے ثمرات ضائع ہو رہے ہیں اورملازمین کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔ جس پرتوفیق احمد سومرو نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ تنخواہوں میں تاخیر کی وجوہات کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے گا اور چند روزمیں تمام ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائے گی۔
اس موقع پرفنانس کمیٹی اور کے ڈی اے ورکرز یونین نے توفیق احمد سومرو کو ممبر فائنانس کے ڈی اے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here