ایچ ای سی زون جی ہاکی چمپین شپ میں سرسید یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے، چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گل فراز احمد خان نے افتتاح کیا

0
130

 

ایچ ای سی زون جی ہاکی چیمپئن شپ کے موقع پر چیف گیسٹ چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔

ایچ ای سی زون جی ہاکی چمپین شپ میں سرسید یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے، چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گل فراز احمد خان نے افتتاح کیا۔
کراچی: (اسٹاف رپورٹر) ایچ ای سی کی ہدایت پر سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایچ ای سی گروپ جی ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے روز دومیچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں کراچی یونیورسٹی نے ہمدرد یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے اریب نے دو جبکہ راؤ بلال نے ایک گول اسکور کیا۔ دوسرے میچ میں سرسید یونیورسٹی نے دیوان یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا, سر سید یونیورسٹی کی جانب سے عاشر احمد نے تین جبکہ یوسف افضال نے ایک گول اسکور کیا دیوان یونیورسٹی کا واحد گول ریاض احمد نے اسکور کیا. ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان نے کیا انہوں نے یونیورسٹی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ افتتاحی تقریب میں کنور محمد آصف، محمد اکبر، طلعت محمود، عبدالحفیظ خان بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض عامر صدیقی جبکہ امپائرنگ کے فرائض محمد اصغر اور اخلاق بخاری، ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض اسد ظہیر اور زاہد محمود نے سرانجام دیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here