سندھ ماس ریسلنگ کے تمام ڈویژن کے ٹرائلز کی تیاریاں مکمل

0
33

سندھ ماس ریسلنگ کے تمام ڈویژن کے ٹرائلز کی تیاریاں مکمل۔
کراچی( اسپورٹس رپورٹر / کاشف احمد فاروقی ) سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن نے تمام ڈویژن کے ٹرائلز کی تیاریاں مکمل۔ چوتھی کریگز ایمبیسیڈر ماس ریسلنگ چیمپئنشپ کے سندھ کے مختلف اضلاع کی ٹیموں کے ٹرائلز آج بدرالحسن میں صبح10 بجے گرلز جبکہ دوپہر 2 بجے بوائز کے منعقد ہونگے۔ تمام اظلاع کے عہدیداران، آفیشلز اور کھلاڑی(بوائز اور گرلز) اپنے مقرہ وقت پر رپورٹ کریں۔ جس میں بوائز 60,70,80,90,105- اور +125 سے جبکہ گرلز میں 55-، 65، 75،
+85 سے ویٹ کیٹیگریز شامل ہیں تمام کھلازی اپنی دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور دو شناختی کارڈ/ ب فارم کی کاپیاں ہمراہ لائیں۔
سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی نے گزشتہ دنوں علیگڑھ کالج میں منعقدہ میٹنگ میں تمام عہدیداران کو چوتھی کریگز ایمبیسیڈر ماس ریسلنگ چیمپئنشپ متعلق بریفینگ دی اس مو قع پر موجودسندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی،کراچی ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ریحان اکرم،احمد دین،احسن خان،احسن یوسف،وسیم، مدثر اقبال، غلام مصطفیٰ جبکی گرلز میں عظمیٰ شیخ، شاہدہ بلوچ، اینی عظیم، صوفیہ مغل، اومامہ، کائنات،عروج بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here