تم سے ہے پاکستان ایوارڈ میں ملک کی نامور شخصیات کی شرکت

0
1497

تم سے ہے پاکستان ایوارڈ میں ملک کی نامور شخصیات کی شرکت
مولانا آزاد جمیل،رکن قومی اسمبلی نصرت واحد،غلام جیلانی،بلال غفار،قادر خان مندوخیل کی خصوصی شرکت
معروف تاجر رہنما عرفان میمن،آصف مون،آصف سم سم،زیشان الطاف لویا،افضال آدھیا ودیگر کو خراج تحسین پیش
سینئیر صحافی شمشاد علی خان،زیشان احمد صدیقی،نازیہ علی ملک منور کو ایوارڈ سے نوازا گیا
پروگرام کی کامیابی پر تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ساجد حسین چیف آرگنائزر
کراچی:(اسٹاف رپورٹر / طلعت محمود) آرٹس کونسل میں تم سے ہے پاکستان ایوارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کراچی آرٹس کونسل میں ساجد حسین اور کلین اٹ پاکستان کی جانب سے ملک کی تعمیر و ترقی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی سماجی،سیاسی،شعبہ صحافت سے وابستہ اور کاروباری شخصیات کو “تم سے ہے پاکستان” ایوارڈ دیا گیا۔
تقریب میں معروف مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل،رکن قومی اسمبلی نصرت واحد،رکن سندھ اسمبلی غلام جیلانی،رکن سندھ اسمبلی بلال غفار،عرفان میمن(چیئرمین ایکٹیو فرسٹ پاکستان)،آصف مون(چیئرمین کریک بلڈرز اینڈ ڈیولپرز)،آصف سم سم(چیئرمین سم سم بلڈرذ اینڈ ڈیولپرز)،ریحان روف پان والا،عمران بٹ،ڈاکٹر حنا خان(بیوٹی انڈسٹریز ایکسپرٹ)،ذوالفقار طلعت،شان افشاں راشد،زیشان الطاف لویا،زیشان زکی،حفیظ عزیز مجید میمن،ایاز بندوکڈا،عتیق میر،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قادر خان مندوخیل،مرزا اختیار بیگ،شکیل احمد صدیقی،معروف تاجر افضال آدھیا،جواد چماڈیہ،سعید قریشی،معروف اینکر نازیہ علی کے علاوہ سینئیر صحافی شمشاد علی خان، زیشان احمد صدیقی،ملک منور،سجاد علی سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء سے معززین نے خطاب بھی کیا۔
تقریب کے منتظم ساجد حسین کا کہنا تھا کے تقریب کے انعقاد کا مقصد معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے افراد کی کوششوں کو سراہنا ہے اور انشااللہ اپنی ان کاوشوں کو آگے بھی جاری رکھوں گا۔ میں تمام شرکاء کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی آمد سے ایوارڈ پروگرام کی تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here