آئی بی اے فیکلٹی نے اسٹاف کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

0
869

 

ئی بی اے فیکلٹی نے اسٹاف کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر / طلعت محمود ) آئی بی اے فیکلٹی نے چھٹا آئی بی اے اسٹاف کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ آئی بی اے کرکٹ گراءونڈ پرمنعقدہ ایونٹ کے فائنل میں رجسٹرا ر الیون کو 32رنز سے شکست ہو گئی ۔ اسٹوڈنٹ سینٹر اینڈ اسپورٹس فیسیلٹیز ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائرکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح بھی کیا ۔ 10دن جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیموں میں انٹر نل آڈٹ اینڈ ایچ آر کنگز الیون ،فنانس یونائیٹڈ،آئی سی ٹی وارئیرز ،ایڈمن سٹی کیمپس ،ایڈمن مین کیمپس اور سی ای ڈی بیورز شامل تھیں ۔ فائنل میں آئی بی اے فیکلٹی نے پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں پر 108رنز اسکور کیے ۔ جواب میں رجسٹرا الیون 76رنز ہی اسکور کر سکی ۔ تیسری پوزیشن فنانس یونائیٹڈنے حاصل کی ۔ اسی ٹیم کے مصطفی بہترین بالر اور آفتاب بہترین بیٹسمین قرار دیے گئے ۔ آئی سی ٹی کے ناصر بہترین فیلڈر جبکہ آئی بی اے فیکلٹی کے توقیر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرا ر آئی بی اے ڈاکٹر اسد الیاس اور ڈائرکٹر فنانس آئی بی اے معید سلطان تھے جنہوں نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر منیجر اسٹوڈنٹ سینٹر اینڈ اسپورٹس فیسیلٹیز سید گوہر رضا اور دیگر بھی موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here