ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے چناٶ کے لیے3 روزہ ٹرائلز کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔ راۓ انتخاب علی

0
1313

ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے چناٶ کے لیٸے 3 روزہ ٹرائلز کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔ راۓ انتخاب علی
منتخب کردہ ٹیم پی ایف ایف چیلنج کپ میں شرکت کرےگی۔ فاٸنل ٹراٸلز فیصل آباد میں ہونگے۔
شرکت کے خواہشمند انڈر 23 کھلاڑی مدھو محمڈن فٹبال اسٹیڈیم پر وقت مقررہ پر ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل کو رپورٹ کریں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کے اشتراک سےماشا یونائیٹ فٹ بال ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پی PFF نیشنل چیلنج کپ 2020 کے لئے ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے انتخاب کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ یکم تا 3 تا نومبر دوپہر 2 بجے شام 5 بجے شام مدھو محمدن فٹ بال اسٹیڈیم سفاری پارک گلشن اقبال کراچی میں ہوگا
ماشا یونائیٹڈ فٹبال کلب کے سی ای او رائے انتخاب علی اور صدر ایم رانا اشرف کے اعلان کے مطابق سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انذر 23 کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے جبکہ پہلے مرحلے کے منتخب کردہ کھلاڑی اور پاکستان کے دیگر شہروں کے کھلاڑیوں کے ہمراہ فیصل آباد میں منعقدہ حتمی ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔ ٹرائلز کے فائنل راؤنڈ کے بعد قومی چیلنج کپ 2020 میں شرکت کے لئے ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے 23 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا جاۓ گا۔ سی ای او رائے انتخاب علی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ہم سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بوم بوم شاہد خان آفریدی کے ان کی عالمی شہرت یافتہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی ماشا یوناٸٹیڈ کے ساتھ پارٹنرشپ اور نوجوان فٹ بالرز کی سپورٹ اور تعاٶن کے لئے بہت شکر گزار ہیں۔سابق انٹرنیشنل فٹبالر اور ماشا یونائیٹڈ ایف سی کے ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل کراچی میں ٹرائلز کے سربراہ ہوں گے جبکہ فیصل آباد میں فائنل ٹرائلز میں ایم ارشد (اسسٹنٹ کوچ) اور واصف نعیم ناصر اسماعیل کی معاونت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here