الصغیر ہاکی کلب کے شاہ زیب خان ، حماد ایاز اور شیخ عبداللہ کو مبارکباد

0
1410

الصغیر ہاکی کلب کے شاہ زیب خان ، حماد ایاز اور شیخ عبداللہ کو مبارکباد
کراچی:(اسٹاف رپورٹڑ) الصغیر ہاکی کلب کے کھلاڑی شاہ زیب خان ، حماد ایاز اور شیخ عبداللہ کو پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شامل کئے جانے پر الصغیر ہاکی کلب کے بانی سید صغیر حسین اور فائونڈر سیکریٹری عظمت پاشا کی جانب سے مبارکباد ۔ عظمت پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فل بیکس ، ہاف بیکس اور فاروڈز پر مشتمل 35 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 22 ستمبر سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا جس میں الصغیر ہاکی کلب کے دو کھلاڑی حماد ایاز اور شاہ زیب خان کے نام بھی شامل ہیں جبکہ سات گول کیپرز پر مشتمل کیمپ جوکہ 25 ستمبر سے لاھور میں شروع ہوگا ان گول کیپرز میں الصغیر ہاکی کلب کے شیخ عبداللہ کا نام بھی شامل ہے ، ان تینوں کھلاڑیوں کیلئے انکی نیک خواہشات ہیں امید کرتے ہیں کہ یہ اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائینگے ۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here