شہر میں بارشوں کے باعث پیدا ہوانے والے مسائل کاجائزہ لینے اور ان کے جلدخاتمہ کیلئے، ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ

0
1247

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں بارشوں کے باعث پیدا ہوانے والے مسائل کاجائزہ لینے اور ان کے جلدخاتمہ کیلئے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں ، اتوار کو بھی ایم ڈی واٹربورڈ نے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پرنارتھ کراچی ، سرجانی ، لائنز ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نظام فراہمی ونکاسی آب کا جائزہ لیا ،دوسری جانب چیف انجینئر واٹراور سیوریج بارشوں کے دوران شہر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے شہر میں جاری کاموں کا معائنہ کررہے ہیں ، جبکہ چیف انجینئر بلک اور الیکٹریکل اینڈ مکینیکل تنصیبات کے دوروں میں مصروف ہیں ، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے سرجانی ٹاون اللہ والی چورنگی کے قریب بارشوں کے پانی کے باعث دھنسنے والی واٹربورڈکی 72انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا معائنہ کیا اور کام میں مصروف عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں ،مذکورہ لائن کو اتوار کی سہ پہر تبدیل کرکے اس سے نکاسی آب کا عمل مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے ، لائن کی تبدیلی کے باعث یاروگوٹھ ،یوسف گوٹھ سمیت سرجانی ٹاون اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں جمع پانی کی نکاسی تیزی سے شروع ہوگئی ہے، مزید برآں ایم ڈی واٹربورڈ نے نارتھ کراچی ،گلشن اقبال اور لائنز ایریا سمیت مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے ازلے میں مصروف واٹربورڈ کے عملے سے ملاقات کی اور جاری کام مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں ،لائنز ایریا کے دورے کے موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے صورتحال پر اطمینا ن کا اظہار کیا ،قبل ازیں ایم ڈی واٹربورڈ ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں گئے اورعملے سے ان کے مسائل اور کام کی رفتار معلوم کی ،واضح رہے کہ واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمودشیخ کے پے درپے دوروں کے باعث شہر میںبارشوں کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمے میں نمایاں بہتری آئی ہے ،واٹربورڈ نے ،لیاقت آباد ،جمشید ٹاون یوسی 9،عالمگیر روڈ نزد میڈیکم چوک، محفل مصطفی آگرہ تاج کالونی ،سلطان آبادکیماڑی ،زرداری چوک بھٹائی آباد،ناظم آباد بلاک 3,سیکٹر5ایف ،5ای سمیت دیگر علاقوں میں ونچنگ مشینوں اور افردی قوت کی مددسے بند سیوریج لائنوں کو کھول دیا ہے ،جناح اسکوائر ماڈل زون ملیر ،کورنگی میں مین ہولز پررنگ کور اور مین ہولزکور رکھے گئے ،بمبئی بازار میں 15،آدمجی نگر گلشن ٹاون میں دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے،اس کے باعث ملحقہ علاقوں سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ہوگیا ہے ،اس کے علاوہ لسبیلہ چوک پر دھنسنے والی 36انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیل کا کام جاری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here