صوبے بھر میں کالجز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی

0
1374

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کالجز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، کالجز میں پروفیسرز اور اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے پروگرام مرتب دئیے جائیں۔جن دور دراز علاقوں کے کالجز میں سائنس کے اساتذہ کی کمی وہاں یونیورسٹی کے ٹاپ کرنے والے طلبہ و طالبات کو بطور پیڈ انٹرنی تعینات کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ محکمہ تعلیم کالجز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کالج ایجوکیشن باقر نقوی، سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، ایڈیشنل سیکرٹری آصف میمن، سنئیر ڈائریکٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ دلاور منگی، ہارون احمد لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم کو نئے تعلیمی سال میں کالجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر میں کالجز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔کالجز میں پروفیسرز اور اساتذہ کی ٹریننگ کے لئے پروگرام مرتب دئیے جائیں۔سعید غنی نے کہا کہ صوبے کے تمام ایلیمنٹری کالجز کو ماڈل کالجز بنایا جائے اور وہاں طلبہ کو بین الاقوامی طرز کی تربیت فراہم کی جائے اوران ایلیمنٹری کالجز میں ماسٹرز آف ایجوکیشن کرنے والے طلبہ و طالبات کو لازمی سرکاری ملازمت کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو سفارش کی جائے گی۔سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو کالجز اساتذہ کی کمی یا کسی اور کمی کے باعث بند ہیں ان کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے اور جن دور دراز علاقوں کے کالجز میں سائنس کے اساتذہ کی کمی وہاں یونیورسٹی کے ٹاپ کرنے والے طلبہ و طالبات کو بطور پیڈ انٹرنی تعینات کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here