پاکستان نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

0
852

پاکستان نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود ) سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ امریکا سے ہوگا،کورونا کی وباء کے باعث پہلی بار کھیلے جانے والے آن لائن اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مشکل حریف ملائیشیا سے تھا۔ پانچ رکنی پاکستانی ٹیم نے ملائشیا کو گیارہ کے مقابلے میں چودہ پوائنٹس سے مات دے کر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی۔ چودہ سالہ سید عماد علی نے شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے پانچ میں سے چار میچز جیت کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ معیذاللہ بیگ اور حسان ہادی خان نح پانچ میں سے تین تین جبکہ صہیب ثناءاللہ اور وسیم کھتری نے دو دو میچز جیتے۔ پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ فائنل تک رسائی کیلیے قومی ٹیم 9 اگست کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم امریکا کے مدمقابل آئے گی۔ امریکا نے کوارٹرفائنل میں سنگاپور کو اہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ آٹھ اگست کو پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔ انفرادی رینکنگ میں پاکستان کے دو کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، سید عماد علی دوسرے اور حسان ہادی خان سولہ ممالک کے ،80 پلیرز میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here