پہلا آن لائن ڈی ایم سی ویسٹ اسپورٹس اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام

0
1330

آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ، نیوٹریشن، اسپورٹس انجریز، اسپورٹس مینجمنٹ، ووینام مارشل آرٹ اور شوتوکان کی آگاہی۔ DMC چیئرمین اظہار الدین احمد خان ۔
کراچی (اسپورٹس / طلعت محمود ) پہلا آن لائن DMC West اسپورٹس اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا۔ ضلع غربی کے چیئرمین اظہار الدین احمد خان کی ہدایت پر، EDO ایوب عثمان اور ADO ایوب جذبانی کی سرپرستی میں آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں طلباء و طالبات، کھلاڑیوں، کو چز اور مارشل آرٹسٹ نے بھرپورتعدادمیں شرکت کی۔ آن لائن پروگرام کا مقصد اسپورٹس کا شعور اجاگر کرنا کیونکہ کرونا وائرس سے گراؤنڈ ہمارے ویران ہیں جو اب تک آباد نہیں ہو سکے اسپورٹس اسکلز کی آگاہی سے اسپورٹس کو زندہ رکھنا ہے تاکہ کھلاڑی اپنی ذہنی نشوونما کو برقرار رکھیں۔ پروگرام کے آرگنائزر سندھ ماس ریسلنگ کے سیکرٹری ایس ایم ناصر علی، سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی، ریحان اکرم، احسن خان، احمد دین جبکہ گیسٹ اسپیکر سعید عالم، انتصار حیدر، مقبول سکھیرا، رعنا پروین اور بابرہ اسماعیل شامل تھیں۔ پہلے روز پہلے روز آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ، نیوٹریشن، اسپورٹس انجری اور اسپورٹس مینیجمنٹ جبکہ دوسرے روز ووینام مارشل آرٹ اور شوتوکان کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا جس پر آرگنائزر نے اس طرح کے پروگرام کو مستقبل میں کرانے کا یقین۔ دلایا جس سے آپ گھر بیٹھے علم۔ حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جاینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here