پینشز اور واجبات کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ ، کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن

0
1977

پینشز اور واجبات کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ ، کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن
کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر،سید خرم عارف رضوی نے وزیر بلدیات ناصر حیسن شاہ ،ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ ان کی کوششوں کے ذریعے تمام افسران اورملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکی،ساتھ ہی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،وزیربلدیات ناصر حسین شاہ اورڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سیف الرحمن کی توجہ پینشنرزکے مسائل کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ تمام ریٹائرڈ ملازمین کی ماہ فروری 2020.کی پینشن اور ان واجبات کی ادائیگی جلد از جلد ممکن بنائی جائے تاکہ اس مشکل وقت میں وہ اپنے بچوں کی اسکول فیس اوریوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کرسکیں.پینشز اور واجبات نہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے اور ساتھ ہی کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلی سندھ ،وزیر بلدیات اورڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سیف الرحمن کی توجہ انتہائی اہم مسائل کی طرف مبذول کرائی کہ سن کوٹہ کھولا جائے تاکہ کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمت مل سکے اوراس مشکل وقت میں وہ اپنے گھروالوں کا سہارا بن سکیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here