ڈپٹی کمشنر کورنگی، اسسٹینٹ کمشنر ماڈل کالونی کی ہدایت پر چیئرمین عاصم صدیقی، مختار کار نادرعلی شاہ، سماجی کارکن زاید رحیم اور رینجرز کی نگرانی میں راشن تقسیم کیاگیا

0
2132

یوسی 4 کھوکھراپارکے 200 خاندانوں میں راشن تقسیم
ڈپٹی کمشنر کورنگی، اسسٹینٹ کمشنر ماڈل کالونی کی ہدایت پر چیئرمین عاصم صدیقی، مختار کار نادرعلی شاہ، سماجی کارکن زاید رحیم اور رینجرز کی نگرانی میں راشن تقسیم کیاگیا
یوسی 4 کے کونسلرز سید جوہر علی، ارشد، شوکت، شہناز باجی، یونٹ 96 کے کارکنان نےراشن تقسیم کےعمل میں خدمات انجام دیں۔
حکومت کی جانب سے کرونا وائرس روک تھام اور لاک ڈاون کی وجہ سے سفید پوش، غریب ، مزدور کی مدد کے لیئے یوسی کی سطع پر راشن کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیئے ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن نے اسسٹینٹ کمشنر ماڈل کالونی کیپٹن( ر) عطا الرحمنٰ نے یوسی 1 تا 6 کے یوسی چیئرمینز سے مستحقین کی فہرست منگوائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان یوسیز میں رات کو راشن تقسیم کیاجارہا ھے ۔ گزشتہ روز یوسی 4 کھوکھراپار کے 200 خاندانوں میں رات 11 بجے سے راشن تقسیم کا عمل انتہائی شفاف طریقے شروع کیا گیا اور رات گئے تک مستحق خاندانوں میں عزت نفس مجروح کیئے بغیر راشن تقسی کیاگیا اس موقع پر مختار کار ماڈل کالونی ناد علیشاہ، چیئرمین یوسی کھوکھراپار عاصم صدیقی ، سماجی رہنما زاہد رحیم اور رینجرز کے جوان بھی موجود تھے جبکہ یو سی کونسلرز شوکت ، سید جوہر علی، ارشد، شہناز باجی اور یونٹ کے کارکنان راشن تقسیم کے عمل میں بھرپور خدمات انجام دے رھے تھے۔ اس موقع پر مختار کار نادرعلیشاہ نے بتایا کہ تمام متعلقہ یوسیز میں روزانہ کی بنیاد پر راشن تقسیم کاعمل جاری رھے گا ۔ جیسے جیسے حکومت کی جانب سے راشن آئیگا رجسٹرڈ مستحقین کو راشن فراہم کیا جائیگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here