چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کا انمول اولڈ ایج ہوم کا دورہ

0
1894

اسلام حقوق العباد اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ریحان ہاشمی
بے سہارابزرگ شہریوں کی خدمت و نگہداشت قابل تحسین عمل ہے۔ریحان ہاشمی
اولڈ ایج ہوم کے تمام بزرگوں کو کیپٹن ترانہ ٹرسٹ کے تحت صحت کارڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ریحان ہاشمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) دین اسلام حقوق العباد اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔کسی بھی زندہ قوم ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ سمجھی جاتی ہے کہ اس قوم کے افراد کے دل انسان دوستی اور خدمت انسانیت کے بلند ترین جذبات سے معمور ہوں۔ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ان اداروں کو مضبوط کریں اور ان کے ساتھ تعاون کریں جو ادارے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے انمول زندگی اولڈ ایج ہوم بلاک N نارتھ ناظم آباد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی (ٹیکسز) مستفیض فاروقی،یونین کمیٹی نمبر 23 کے چیئرمین شہزور اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انمول زندگی اولڈ ایج ہوم کا بے سہارا بزرگوں کو شیلٹر فراہم کرنا اور ان بزرگ شہریوں کی خدمت و نگہداشت قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر انمول زندگی اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو اولڈ ایج ہوم میں بے سہارا بزرگ شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے انمول اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کیپٹن ترانہ ٹرسٹ کے تحت اولڈ ایج ہوم میں داخل تمام بزرگوں کو صحت کارڈ کی فراہم کا بھی یقین دلایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here