سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا ایم کیو ایم کے 36 ویں یوم تاسیس پر خصوصی پیغام

0
1719

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا ایم کیو ایم کے 36 ویں یوم تاسیس پر خصوصی پیغام

کراچی(نمائندہ خصوصی) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے 36 ویں یوم تاسیس پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ مہاجروں کے حقوق کی عملی سیاسی جدوجہد کے آغاز کا دن ہے۔18 مارچ نا صرف ایم کیو ایم بلکہ ملک کی سیاسی تاریخ میں وہ پہلا موقع تھا کہ جب ایک طلبہ تنظیم سے ایک سیاسی جماعت نے جنم لیا اور ایم کیو ایم وجود میں آئی۔ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت بن کر ابھری جس نے روایتی سیاسی نظام کے برعکس غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے باشعور نوجوانوں کو اعلی ایوانوں تک پہنچایا۔ہمارا عزم ہے کہ ہم ایک بار پھر ایم کیو ایم کو اسکے بنیادی اغراض و مقاصد کے تحت 1984 کی طرح منظم و مضبوط بنائیں گے۔36 سالوں کے اس طویل و کٹھن عملی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنے والے تمام کارکنان کو 36 واں یوم تاسیس مبارک ہو۔تحریک کے ان 36 سالوں کے سفر میں ہمیں اپنے شہداء اور اسیروں کی لازوال قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا۔ہمیں اپنے شہداء کے لواحقین کی بھی ہر اچھے اور بُرے وقت میں داد رسی کرنی ہوگی۔ہمیں اپنے پڑھے لکھے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کو آگے لانا ہوگا۔ڈاکٹر فاروق ستار نےمزید کہا کہ ملک میں لاحق کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تمام کارکنان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور عوام کو آگہی فراہم کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here