سمیع خان اور اسد علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت مولانا محمد علی جوہر ہاؤس اے اپنا میچ جیت گئی

0
1665
مہمان خصوصی زبیر حمیدی صاحب کے ساتھ مولانا محمد علی جوہر ہاؤس بی کی ٹیم کا گروپ عبدالمناف ایڈوانی, پروفیسر شیخ ضیاءالدین, وسیم ماجد, ایس, اے فہیم اور مبشر مختار بھی موجود ہیں

سمیع خان اور اسد علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت مولانا محمد علی جوہر ہاؤس اے اپنا میچ جیت گئی
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلے سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز  انو بھائی کرکٹ گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مولانا محمد علی جوہر ہاؤس بی کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 88 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی مقابلے میں علامہ اقبال ہاؤس بی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 15.4 اور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل رجسٹرار سرسید یونیورسٹی جناب زبیر حمیدی  تھے.
دیگر معزز مہمانوں میں ڈائریکٹر فائنانس عبدالمناف ایڈوانی, پرنسپل اسلامیہ کالج پروفیسر شیخ ضیاءالدین, ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن جناح کالج وسیم ماجد, کے سی سی اے زون 7 کے سیکریٹری,  ایس, اے  فہیم اور ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار  بھی موجود تھے.
دوسرے میچ میں مولانا محمد علی جوہر ہاؤس اے نے  اسد علی کے 63 اور عنایت اللہ کے 43 رنز کی بدولت 180 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ سیٹ کیا. جواب میں علامہ اقبال ہاؤس اے کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 141 رنز بناکر ہمت ہار گئی.
آج پہلا میچ لیاقت علی خان ہاوس بی اور علامہ اقبال ہاؤس بی جبکہ دوسرا میچ لیاقت علی خان ہاوس اے اور علامہ اقبال ہاؤس اے کے درمیان کھیلا جائے گا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here