کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

0
1481
dav

 

dav
dav
dav

کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس بروز منگل مورخہ 18فرروی 2020کو پانچویں فلور سوک سینٹر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں دوپہر 12.00 بجے منعقد ہوا جس کی صدارت خرم عارف رضوی نے کی.تقریب کا آغاز یاور جمیل نے تلاوت کلام پاک سے کیا.
کے ڈی اے پروگریسو آفیسر ایسوسی ایشن ڈی جی کےڈی اے کے مثبت کاموں کی تائید کرتی ہے. اور امید کرتی ہے کہ تنخواہوں کے معاملات مزید بہتر کئے جائیں گے_
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سن کوٹے کو بحال کیاجائے اور ملازمین کے بچوں کو روزگار دیا جائے، خرم عارف رضوی صدر کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن.
کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی. متفقہ قرارداد کی رو سے میڈیکل کی سہولتوں کوفوری طور بحال کرنے کا مطالبہ کیاگیا کیونکہ ملازمین و افسران میڈیکل سہولت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی کرب کا شکار ہیں لہذا ہم پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ کسی بڑے نقصان سے بچنے کے لئے انتظامیہ فوری طور پر اس انسانی مسئلہ کو حل کرے، نیز سن کوٹے کو فوری طور پر بحال کیاجائے تاکہ ملازمین کا معاشی مسائل حل ہو سکیں مزید یہ بھی مطالبہ گیا کہ تنخواہوں کے معاملات میں مزید بہتری لائے جائے اور تنخواہوں کا خلاء کو بھی فوری ختم کیاجائے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here