جامعہ کراچی: ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل فیض اللہ کریجو کا جامعہ کراچی کے سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

0
1559

جامعہ کراچی: ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل فیض اللہ کریجو کا جامعہ کراچی کے سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل فیض اللہ کریجو نے گذشتہ روز جامعہ کراچی کے سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ۔ان کو سینٹر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفینگ دی گئی جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے ایف آئی اے کے اہلکاروں کی تربیت کے لئے سینٹر ہذا کی خدمات لینے کا بھی عندیہ دیا۔فارنسک سائنس ماہرین کے لئے مختلف ڈگری پروگرامز ،ڈپلومہ اور سرٹیفیکٹ کورسز متعار ف کرانے کے عز م کا بھی اظہار کیا۔
سینٹر ہذا اور ایف آئی اے مل کر وکشاپس ،سیمینارز،تربیتی کورسز اور پروگرامز منعقد کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرہ سائبر سسٹم پر انحصار کررہاہے اور اس کا دائرہ کار تمام انسانی سرگرمیوں بشمول کامرس ،فائنانس ،صحت ،انرجی ،انٹرٹینمنٹ ،کمیونیکشن اور قومی دفاع تک وسیع ہوچکا ہے۔
فیض اللہ کریجو نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر سائبر انفرااسٹرکچر بنانا ناگزیر ہوچکا ہے۔سائبر عدم تحفظ ایک عالمی مسئلہ بن کر ابھرا ہے جس سے ہر طرح کے سائبر سسٹم متاثر ہورہے ہیں۔اس میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئرز کی کمزوریاں شامل ہیں جس میں ریاستوں ،اداروں اور افراد کے اختیارات شامل ہیں۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی: بی اے لاءسال اول اور دوئم ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق بی اے لاءسال اول اور دوئم ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے لاءسال اول کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 75 فیصدرہا۔
بی اے لاءسال دوئم کے امتحانات میں 59 طلبہ شریک ہوئے،43 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 16 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 72.88 فیصدرہا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام کے تین طلبہ کے داخلے جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناءپر منسوخ
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پرایوننگ پروگرام کے تین طلبہ کے داخلے برائے سال 2020 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس سی (آنرز) ایوننگ پروگرام کے سید تبشیر حسن نقوی ولدسید حسن حیدر نقوی فارم نمبر326661 ،فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس کے حسین علی ولد جاسم روحانی فارم نمبر326368 اور سوشیالوجی بی اے(آنرز) کے ممتاز حسین ولد مختارحسین فارم نمبر331244 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناءپر ان کے داخلہ فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here