کےڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے افسران کے حقوق کی حفاظت کی جائےگی،خرم عارف رضوی

0
1665

کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس بروز منگل مورخہ 14 جنوری 2020کو پانچویں فلور سوک سینٹر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں دوپہر 12.00 بجے منعقد ہوا جس کی صدارت خرم عارف رضوی نے کی.تقریب کا آغاز یاور جمیل نے تلاوت کلام پاک سے کیا.
منعقدہ اجلاس میں کے ڈی اے افسران کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف تجاویز غور آئیں – خرم عارف رضوی نے سال نو کی مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے افسران کے حقوق کی حفاظت کی جائےگی- اور ڈائریکٹر جنرل، کےڈی اےسے مطالبہ کیا کہ مندرجہ ذیل مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے.
1.میڈیل سہولیات کو بلاتعل مکمل طور پر بحالی.
2.وہ افسران جو دوران ملازمت انتقال کئے ہیں انکے بچوں کے لیے مرحومین کوٹہ پر عمل کرتے ہوئے فوری ملازمت فراہم کی جائے.
4.افسران کے بچوں کے لیے سن کوٹے پر عمل کیاجائے.
5.تفریحی سہولیات میں کے ڈی اے آفسیر کلب کی بحالی، فارم ہائوس اور سینڈزپٹ (ہٹ) کی بہتری کے لیے کام کرنے پر زور دیا.
6.وہ افسران جن کو ابھی تک پلاٹ نہیں ملے ہیں انکے پلاٹ کے حصول کے لئے کوشش کی جائے گی-
منعقدہ اجلاس میں بابر بشیر، سید منظر وراثی، یاور جمیل صدیقی، طلعت محمود، محمد نذرالدین، شہزاداحمد، شاہ نواز، مقیم خان، شمس بھٹی، نعمان مظفراور محمود خالد خان نے شرکت کی-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here