قائد اعظم ٹرافی / شیڈول جاری 2019-20

0
2339

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے لیے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا

قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت 14 ستمبر کو شروع ہوں گے

ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے

کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا

قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپ دی گئی ہے

سیکنڈ الیون کے 4 میچز میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

قائداعظم ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا

قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا

ایونٹ کے 6 میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا

نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچز کھیلے جائیں گے

قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں 3 میچز کھیلے جائیں گے

جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا

……………………………………………………………………………………

کے سی سی اے زونVII ٹی-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔

KCCA زون VII کے زیرِ اہتمام کے سی سی زون 7 ٹی- 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے ناظم آباد جیم خانہ انوبھاٸ کرکٹ گراٶنڈ پر ہوگا۔ ایونٹ میں شریک زون 7 کے 8 معروف کلب کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنکو دو گروپ میں لیگ کی بنیاد پر مقابل ہونگی اور دونوں گروپ کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فاٸینل کے لیٸے کوآلیفاٸ کرینگی جبکہ دونوں سیمی فاٸینل کی فاتح ٹیمیں فلٹ لاٸیٹ میں ہونے والے فاٸینل میں مد مقابلوں ہونگی۔ جبکہ 12 ستمبرکو نظم آباد گلبہارٹاٶن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیمیں ناظم آباد جیم خانہ گراٶنڈ پر نماٸیشی میچ میں مقابل ہونگی جسکا افتتاح شام 4 بجے ہوگا۔ ٹورنا منٹ میں شریک ٹیمیوں میں میزبان ناظم آباد جیم خانہ، ناظم آباد ینگسٹرز سی سی، شالیمار سی سی، شاہی باغ سی سی، اورنٹیٸل سی سی، پیراماٶنٹ سی سی، رینجرز سی سی اور التاج سی سی شامل ہیں۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ہدایت کی گٸ ہے کہ وہ اپنے ڈراز کی کاپی جلد از جلد کے سی سی زون VII کے آفس سے حاصل کرکے میچوں میں اپنی شرکت کو وقتِ مقررہ پر یقینی بنایں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here